ملواڑون، کشتواڑ میں ہولناک آگ کی واردات

0
36

پچاس سے زائد رہائشی مکانات جل کر ہوئے خاکستر، لوگ ہوئے بے گھر، شدت کی سردی سے بچنے کا سامان بھی ہوا راکھ میں تبدیل

ضلع انتظامیہ امدادی سامان پہنچانے میں کوشاں، عوام و فلاحی تنظیموں سے بھی مدد کی اپیل

بابر فاروق
کشتواڑ// ضلع کشتواڑ کے سب ڈویژن مڑواہ کے ایک دور افتادہ گاو ¿ں م ±لواڑون میں پیر کو ہولناک آگ لگنے سے چار درجن سے زائد رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہو گئے۔ آخریاطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔آگ دوپہر 2.45 کے قریب گنجان آبادی والے گاو ¿ں م ±لواڑون کے ایک گھر کے پاس رکھے ہوئے گھاس میں لگی اور ملحقہ گھروں تک پھیل گئی، جو زیادہ تر لکڑی سے بنے ہوئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق مقامی لوگ سردیوں میں مویشیوں کو کھلانے کے لیے گھاس کو ذخیرہ رکھتے تھے اور اسی میں آگ لگی اور جس نے تقریباً نوے گھروں پر مشتمل پورے گاو ¿ں کو اپنی لپیٹ میں لیا۔دریں اثناءفائر ٹینڈرز کو اننت ناگ سے روانہ کیا گیا اور دیر شام وہاں پہنچی اور آگ بجھانے میں مقامی لوگوں کی مدد میں ج ±ٹ گئیں۔ آخری اطلاعات کے مطابق کشتواڑ پولیس کے اہلکار اور مقامی رضاکار مل کر تیزی سے پھیلنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے کام کر رہے تھے۔

https://kishtwar.nic.in/about-district/whos-who/
ایک مقامی شخص کا ابتدائی رپورٹ میں کہنا تھا کہ آگ کے شعلے آسمان کو چھو رہے ہیں اور قابو سے باہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً چار درجن سے زائد رہائشی مکانات خاکستر ہوئے ہیں اور ابھی بھی آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی لوگ، پولیس اہلکار اور اننت ناگ سے پہنچے ہوئے فائر ٹینڈرز آگ کو قابو پانے کی کوشش میں لگے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ مزید رہائشی مکانات کو نقصان پہنچانے سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جس آگ نے ہولناک شکل اختیار کی تو ہم لوگوں نے انسانی جانوں کو ترجیح دیتے ہوئے، لوگوں کو باہر نکالا اور دیکھتے ہی دیکھتے چار درجن سے زائد رہائشی مکانات مکمل خاکستر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے اور بچاو ¿ کاروائی ابھی بھی جاری ہے۔
وہیں ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے آگ کی ہولناک واردات میں ہوئے نقصان کا افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچاو ¿ کاروائی عمل میں لائی گئی ہے اور ضلع انتظامیہ کی طرف سے متاثرہ کنبوں تک ہر ممکن امداد پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہ ریڈ کراس سوسائٹی کشتواڑ کی طرف سے امدادی سامان م ±لواڑون کی طرف روانہ کیا گیا اور مزید امدادی سامان متاثرہ کنبوں تک پہنچانے کا بھی عمل جاری ہے۔دریں اثناءضلع کشتواڑ میں کام کر رہی فلاحی تنظیموں نے بھی متاثرہ کنبوں کے لیے امدادی سامان تیار کرنے کا عمل شروع کیا ہے اور عوام سے مالی مدد کی اپیل کی ہے تاکہ متاثرہ کنبوں تک بروقت امدادی سامان پہنچایا جا سکے۔ وہیں ضلع کشتواڑ کے تینوں اسمبلی حلقوں کے رکن اسمبلی نے آگ کی ہولناک واردات پر افسوس کا اظہار کیا اور انتظامیہ سے بروقت امدادی سامان پہنچانے کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ ضلع کشتواڑ کی کئی سیاسی و سماجی کارکنان جن میں سابقہ رکن اسمبلی سجاد احمد کچلو، جی ایم سروڑی، ارشد گیری، اشتیاق وازہ، نصیر باغوان و شبیر لون شامل ہیں، نے م ±لواڑون میں آگ کی ہولناک واردات سے ہوئے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی کہ متاثرہ کنبوں تک بروقت امدادی سامان پہنچایا جائے تاکہ آنے والے موسم سرما میں عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا