عمر عبداللہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ مقرر

0
87

16 اکتوبر کو نئی حکومت کی حلف برداری

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کیا مدعو

لازوال ویب ڈیسک

جموں: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو حکومت کی تشکیل کے لیے باضابطہ طور پر دعوت دی ہے۔ گورنر ہاؤس کی جانب سے 14 اکتوبر 2024 کو جاری کردہ ایک خط کے مطابق، نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے خط کے تحت یہ اطلاع دی گئی کہ عمر عبداللہ کو متفقہ طور پر قانون ساز پارٹی کا رہنما منتخب کیا گیا ہے۔

 

 

خط میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طارق حمید قرہ، سی پی آئی ایم کے رہنما جی این ملک، عام آدمی پارٹی کے قومی سیکریٹری پنکج کمار گپتا اور آزاد اراکین اسمبلی بشمول پیارے لال شرما، ستیش شرما، چوہدری محمد اکرم، ڈاکٹر رمیشور سنگھ اور مظفر اقبال خان نے عمر عبداللہ کی قیادت میں حکومت بنانے کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

https://jknc.co.in/

خط میں مزید کہا گیا کہ عمر عبداللہ 16 اکتوبر 2024 کو صبح 11:30 بجے سری نگر کے ایس کے آئی سی سی میں اپنی کابینہ کے اراکین کے ساتھ حلف اٹھائیں گے۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے عمر عبداللہ کو حکومت کی قیادت کے لیے مدعو کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ حکومت جموں و کشمیر کے عوام کے بہترین مفاد میں کام کرے گی۔

لیفٹیننٹ گورنر نے اس موقع پر عمر عبداللہ اور ان کی نئی حکومت کے لیے کامیاب اور نتیجہ خیز دور کی امید ظاہر کی۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا