مقامی نوجوانوں کی نگہداشت معیاری تارکولبچھانے کی بازگشت

0
11

فضل آباد ڈاریاں تا مرزا موڑ لنک روڈ پر غیر معیاری طور پر تارکول بچھانے کا کام ازسرنو معیاری نہج پر جاری

منظورحسین قادری

سرنکوٹ حالیہ دنوں فضل آباد ڈاریاں تا مرزا موڑ لاکھوں روپے لاگت پر مشتمل تارکول تارکول بچھانے کا کام محکمہ پی ڈبلیو ڈی آر اینڈ بی کی نگرانی میں غیر معیاری طور دوران شب شروع ہوا جس کو دیکھ کر مقامی نوجوان وعوام فوری حرکت میں آئے اور تارکول تارکول کو ضائع ہونے سے بچا لیا

https://jkpwdrb.nic.in/

آئندہ صبح اس معاملہ کو لیکر عوام احتجاج پر اتر آئے سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوتے ہی تحصیل انتظامیہ موقع پر پہنچی اور یقین دہانی کرائی کہ اس کام کو ازسر نو سرانجام دیا جائے گا درایں اثنا سرعت کے ساتھ معیاری طور مقامی نوجوانوں کی نگہداشت معیاری تارکول بچھانے کی بازگشت سلسلہ جاری ہے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے نوجوانوں نے کہا کہ اب انھیں مجموعی طور پر سیاست میں آنا ہے اور ترقیاتی امورات کی مکمل نگرانی کرنی ہے اور وہ سرکار کے خزانہ عامرہ کو برباد نہیں ہونے دیں گے نوجوانوں کامزید کہنا ہے کہ وہ اب دیگر ترقیاتی امورات پر کڑی نظر رکھیں گے۔

/lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا