حلقہ اسمبلی انتخاب بانہال سے جیت کے بعد شکریہ ادا کرنے کے لیے سجاد شاہین نے کیا کھڑی کا دورہ

0
14

میں ایم ایل اے نہیں بلکہ لوگوں کا خدمت گارہوں اور اپنے وعدوں پر پابندہوں:سجاد شاہین

سجادکھانڈے
کھڑی حلقہ اسمبلی انتخاب بانہال سے نیشنل کانفرنس کے امیدوار حاجی سجاد شاہین نے شاندار جیت درج کرنے کے بعد لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے پہلی بار تحصیل کھڑی کا دورہ کیا۔ اس دوران ان کے ہمراہ ڈی ڈی سی چیئر پرسن رام بن ڈاکٹر شمشاد شان، ڈی ڈی سی فیاض احمد نائیک کے علاوہ پارٹی کے کئی سرکردہ لیڈران موجود تھے۔ اس موقع پر کھڑی کی عوام نے گرم جوشی کے ساتھ ایم ایل اے سجاد شاہین کا استقبال کیا۔ وہیںبس اسٹینڈ کھڑی میں پروگرام کے دوران سجاد شاہین نے لوگوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ جیت سجاد شاہین کی جیت نہیں بلکہ غریب عوام کی جیت ہے۔

https://jknc.co.in/
انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں اللہ کی طرف سے انہیں غیبی مدد ملی اور لوگوں نے اپنے ووٹ کی طاقت کا استعمال کر کے ظلم اور بربریت کے خلاف ہو کر انصاف کے حق میں ووٹ دے کر یہ کامیابی حاصل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سجاد شاہین صرف نیشنل کانفرنس کے لوگوں کا ایم ایل اے نہیں بلکہ تمام بانہال گول کے لوگوں کا ایم ایل اے ہے۔شاہین نے کہا کہ چند ہی دنوں کے اندر جموں و کشمیر میں عمر عبداللہ کی سربراہی میں نیشنل کانفرنس کی سرکار بننے والی ہے اور نیشنل کانفرنس دیگر پارٹیوں کے ساتھ مل کر سب سے پہلے اسمبلی میں ریاستی درجے کی بحالی کے لئے کام کرنا شروع کرے گی اور ساتھ ہی ساتھ نیشنل کانفرنس اپنے منشور کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بھی بھرپور کام کرے گی۔
اس دوران شاہین نے کہا کہ الیکشن کے دوران خود سجاد شاہین اور عمر عبداللہ نے کھڑی کی عوام سے ڈگری کالج کے قیام کا وعدہ کیا ہے اور جب بھی جموں کشمیر میں نئے کالجوں کا قیام ہوگا تو اس میں کھڑی کا نام بھی سر فہرست ہوگا اور اس کے علاوہ کھڑی کی عوام کے ساتھ جتنے بھی وعدے کیے گئے ہیں وہ تمام وعدے پورے کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پورے ضلع رامبن میں لوگوں نے اپنا کام سرانجام دے کر نیشنل کانفرنس کو ہر سطح پر نمائندگی دی ہے اور اب لوگوں کا کام کرنے کے لئے نیشنل کانفرنس کام کاامتحان شروع ہو چکا ہے۔

/lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا