ٹورنامنٹ میں 26 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا،پی ڈبلیو ایس کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم فاتح بنی
لازوال ڈیسک
پٹھانکوٹیہ پٹھانکوٹ شہر کے لیے فخر اور جشن کا لمحہ تھا کیونکہ خطے میں پہلا ڈے نائٹ کرکٹ میچ 11 اکتوبر 2024 کو پرتاپ ورلڈ اسکول میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا جس میں 26 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا۔ وہیںفائنل میچ، جو شام 6:30 سے 9:30تک فلڈ لائٹس کے نیچے منعقد ہوا، ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہوا کیونکہ پی ڈبلیو ایس اس خطے کا پہلا اسکول بن گیا جس کا اپنا نائٹ اسٹیڈیم ہے۔
https://www.partapworldschool.edu.in/
واضح رہے یہ میچ انڈر 17 کرکٹ ٹورنامنٹ کا سنسنی خیز فائنل تھا، جس کا اہتمام ضلعی محکمہ تعلیم نے 11ویں ڈسٹرکٹ سکول گیمز 2024-25 کے تحت کیا تھا۔ تاہم چیمپئن شپ کا میچ پی ڈبلیو ایس کرکٹ اکیڈمی اور اے پی ایس کے درمیان کھیلا گیا۔ ایک انتہائی تیز کھیل میں، اے پی ایس نے 110 رنز کا مشکل ہدف دیا۔ تاہم پی ڈبلیو ایس کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف کا تعاقب صرف 7 اوورز میں کر لیا۔
پی ڈبلیو ایس کی جیت کی کلید انشول شرما کی ایک شاندار اننگز تھی، جنہیں 28 گیندوں پر 62 رنز کی شاندار اننگز کے لیے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔وہیں فرہاد نے بھی ایک اہم کردار ادا کیا، صرف 11 گیندوں پر 49 رنز بنا کر پی ڈبلیو ایس کرکٹ اکیڈمی کی جیت کو یقینی بنانے میں مدد کی۔وہیں مہمانوں نے پی ڈبلیو ایس کرکٹ اکیڈمی کے سرشار کرکٹ کوچز – اشرف علی، پربھات شیکھر، اور گورویندر – کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا جن کی تربیت اور رہنمائی ٹیم کی کامیابی میں اہم تھی۔
دریںا ثناءتقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے ڈائریکٹر سنی مہاجن نے ایسے تاریخی ایونٹ کی میزبانی پر فخر کا اظہار کیا اور پی ڈبلیو ایس ٹیم کو ان کی شاندار جیت پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اس اہم ٹورنامنٹ کے لیے پی ڈبلیو ایس کو مقام کے طور پر منتخب کرنے پر ضلعی محکمہ تعلیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔تاہم ٹورنامنٹ کا اختتام ٹرافیوں کی تقسیم کے ساتھ ہوا، جیتنے والی ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور ان کی مستقبل کی کاوشوں کے لیے نیک تمناو ¿ں کے ساتھ ہوا۔