کولگام سڑک حادثے میں دو کمسن بچوں کی موت واقع

0
51

لازوال ویب ڈیسک

http://www.uniurdu.com/newspage

جموں، // جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دمہال ہانجی پورہ میں اتوار کی صبح اس وقت صف ماتم بچھ گیا جب ایک دلدوز سڑک حادثے میں دو کمسن بچے لقمہ اجل بن گئے۔ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے دمہال ہانجی پورہ میں اتوار کی صبح ایک تیز رفتار ڈمپر نے دو کمسن بچوں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ دونوں کو علاج و معالجے کے لئے ضلع ہسپتال دمہال ہانجی پورہ پہنچایا گیا جہاں موجود ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دیا۔

متوفین کی شناخت 13 سالہ ملیحہ اعجاز دختر اعجاز احمد وا نی اور 3 سالہ امان اعجاد ولد اعجاز احمد ہیلہ ساکنان یارو کے طور پر کی گئی۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے۔

https://lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا