بھارت نے نفرت یا حقارت کی وجہ سے کبھی کسی ملک پر حملہ نہیں کیا:راجناتھ سنگھ

0
33

سرحدوں پر امن استحکام کو برقرار رکھنے میں سپاہیوں کے ذریعہ انجام دی جانے والی چوکسی اور اہم کردار کے لیے ان کی ستائش کی

اگر ہمارے مفادات کو خطرہ لاحق ہوا، تو ہم بڑا قدم اٹھانے سے نہیں ہچکائیں گے

لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے 12 اکتوبر 2024 کو دسہرہ کے مبارک موقع پر مغربی بنگال میں واقع سْکنا فوجی اڈے پر روایتی شترا پوجا کی۔ بھارتی فوج کی یہ اہم تقریب ملک کی خودمختاری کے محافظ کے طور پر ہتھیاروں کے احترام کی علامت ہے۔وزیر دفاع نے کلش پوجا سے رسومات کا آغاز کیا، بعد ازاں شترا پوجا اور واہن پوجا کی۔ انہوں نے متعدد جدید فوجی سازوسامان کے لیے بھی پوجا کی جس میں جدید ترین پیدل فوج، توپ خانہ اور مواصلاتی نظام، نقل و حرکت کے پلیٹ فارمز، اور ڈرون سسٹم شامل ہیں۔ تقریب کا اختتام وزیر دفاع اور فوجیوں کے درمیان بات چیت کے ساتھ ہوا۔

https://www.rajnathsingh.in/
اپنے خطاب میں راج ناتھ سنگھ نے سرحدوں پر امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں مسلح افواج کی چوکسی اور اہم کردار کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ دسہرہ برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت ہے، اور فوجی انسانی اقدار کے لیے یکساں احترام رکھتے ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا ’’بھارت نے نفرت یا حقارت کی وجہ سے کبھی کسی ملک پر حملہ نہیں کیا۔ ہم صرف اس وقت لڑتے ہیں جب کوئی ہماری سالمیت اور خودمختاری کی توہین کرتا ہے یا نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا ہے؛جب مذہب، سچائی اور انسانی اقدار کے خلاف جنگ چھیڑی جاتی ہے۔ یہ ہمیں ورثے میں حاصل ہوا ہے۔ ہم اس ورثے کو برقرار رکھیں گے۔ تاہم اگر ہمارے مفادات کو خطرہ لاحق ہوا تو ہم بڑا قدم اٹھانے سے نہیں ہچکچائیں گے۔ شسترا پوجا اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ اگر ضرورت پیش آئی تو ہتھیاروں/آلات کا پوری طاقت کے ساتھ استعمال کیا جائے گا ‘‘۔
طاقت، کامیابی اور حفاظت کے لیے آشیرواد حاصل کرنے کی غرض سے کی جانے والی رسومات دسہرہ کی ثقافتی اور روحانی گہرائی کی تصدیق کرتی ہیں، جو ملک کی حفاظت میں ہتھیاروں کے نظام کے اہم کردار پر زور دیتی ہیں۔ وہ قوم کی حفاظت کے لیے مسلح افواج کی تیاری، عزم اور غیر متزلزل لگن کی علامت ہیں۔ تقریب میں ہندوستان کی خودمختاری کے تحفظ اور مقامی دفاعی نظام اور پلیٹ فارم کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ہندوستانی فوج کی روایت اور جدیدیت کے امتزاج کو اجاگر کیا گیا۔
اس تقریب میں فوج کے سربراہ جنرل اپیندر دویدی، نامزد دفاعی سکریٹری آر کے سنگھ، جنرل آفیسر کمانڈنگ اِن چیف، مشرقی کمان کے لیفٹیننٹ جنرل رام چندر تیواری، ڈی جی بارڈر روڈس لیفٹیننٹ جنرل رگھو سری نواسن، جنرل آفیسر کمانڈنگ، تری شکتی کور لیفٹیننٹ جنرل زوبین اے من والا اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

https://lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا