’اسمبلی انتخابات 2019 کے یک طرفہ فیصلوں کے خلاف عوام کا واضح پیغام ‘

0
29

ہم سے ہماری زمین، وسائل، آئینی وعدے، ہماری شناخت اور وقار کو شدید نقصان پہنچایا گیا: میر واعظ عمر فاروق

لازوال ویب ڈیسک

سری نگر؍؍میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے جموں وکشمیر میں ہوئے حالیہ اسمبلی انتخابات کو چشم کشا قرار دیتے ہوئے کہاکہ عوام نے ایک واضح پیغام دیتے ہوئے اپنی شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ سے قبل ایک بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ نے کہا ہے کہ 2019 میں ایک منظم طریقے سے یہاں کے عوام کو اپنے اختیارات ، وسائل سے محروم کردیا گیا اور ان کی آواز کو قوت کے بل پر دبانے کی کوشش کی گئی اور خود مجھے ساڑھے چار سال تک اپنی رہائش گاہ میں نظر بند رکھا گیا۔

https://x.com/MirwaizKashmir
انہوں نے کہاکہ میں امید کرتا ہوں کہ جو لوگ اقتدار میں آرہے ہیں وہ عوام کے اس واضح پیغام کو نہ صرف سمجھیں گے بلکہ اس کا احترام کرتے ہوئے 2019 میں چھینے گئے حقوق اور تحفظات کی بحالی کے اپنے وعدے کو پورا کریں گے کیونکہ ان اقدامات کے ذریعے ہم سے ہماری زمین، وسائل، آئینی وعدے، ہماری شناخت اور وقار کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔میرواعظ نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس گزشتہ تقریباً آٹھ دہائیوں سے پرامن طور پر ان حقوق کی بحالی کی جدوجہد کر رہی ہے جن کی وجہ سے ہمیں شدید مشکلات و مصائب اور جیل کی صعوبتیں برداشت کرنی پڑ رہی ہیں۔
ان کے مطابق ہم نے ہندوستان کی سابقہ حکومتوں سے مذاکرات کے کئی دور کئے اور ان سے اپیل کی کہ وہ کشمیر اور بھارت کی مختلف جیلوں میں برسہا برس سے مقید سیاسی قیدیوں جن میں سیاسی رہنما، کارکن ، وکلائ، انسانی حقوق کے ارکان ، سول سوسائٹی کے افراد اور عام نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل ہے کو رہا کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم امید رکھیں گے کہ نئی آنے والی حکومت ، مرکزی سرکار کے ساتھ فوری طور ان مسائل کو اٹھائے گی کیونکہ ان قیدیوں میں بیشتر ایسے افراد بھی شامل ہیں جن کیخلاف اب تک کوئی مقدمہ بھی درج نہیں کیا گیا ہے اور انہیں UAPAاورPSAکے تحت مقید کیا گیا ہے اور اگر ان لوگوں کو سزا بھی ہوچکی ہوتی تو وہ اب تک وہ رہا ہوچکے ہوتے کیونکہ یہ لوگ طویل مدت سے ان جیلوں میں کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیںان میں بیشتر قیدیوں کی صحت بہت حد تک متاثر ہو چکی ہے اور ان قیدیوںکو اپنے خاندان والوں کے ساتھ بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی۔میرواعظ نے کہا کہ اس تمام صورتحال کا اب خاتمہ ہوجانا چاہئے اور امید رکھنی چاہئے کہ اقتدار میں آنے والے لوگ نہ صرف قیدیوں کی رہائی بلکہ کالے قوانین کے خاتمے اور یہاں کے عوام کے بچے کھچے حقوق کے تحفظ کے ضمن میں اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔

https://lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا