نیشنل کانفرنس اور کانگریس ایک بڑے مقصد کی خاطر متحد ہوئے : طارق قرہ

0
0

کہاکانگریس نے غیر مشروط سپورٹ دیا ہے لہٰذا ڈیمانڈ کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا

یواین آئی

سری نگر؍؍جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طاریق حمید قرہ نے جمعے کے روز کہاکہ نیشنل کانفرنس کو غیر مشروط سپورٹ فراہم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ’سی ایل پی‘ لیڈر منتخب کرنے کی خاطر ریزولیشن پاس کیا گیا اور اس دستاویز کو مرکزی لیڈر شپ تک پہنچایا گیا ہے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

https://inc.in/
انہوں نے کہاکہ آج کانگریس ممبران اسمبلی کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران ’سی ایل پی‘ لیڈر کو منتخب کرنے کی خاطر ریزولیشن پاس کیا گیا اور اب مرکزی کانگریس قیادت اس حوالے سے آخری فیصلہ لے گی۔انہوں نے کہاکہ میٹنگ کے دوران نیشنل کانفرنس کو غیر مشروط سپورٹ فراہم کرنے کا فیصہ لیا گیا اور اس حوالے سے نیشنل کانفرنس قیادت کو بھی دستاویز روانہ کیا گیا ہے۔
کانگریس کی طرف سے ڈیمانڈ رکھنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں طاریق حمید قرہ نے کہا:’کانگریس نے غیر مشروط سپورٹ دیا ہے لہٰذا ڈیمانڈ کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔‘
ان کے مطابق نئی حکومت کیسے کام کرئے گی اس حوالے سے نیشنل کانفرنس لیڈر شپ کے ساتھ گفت وشنید کا سلسلہ جاری ہے۔
نیشنل کانفرنس کو آزاد ممبران اسمبلی اور عام آدمی پارٹی کی جانب سے حمایت ملنے کے بارے میں جب طاریق حمید قرہ سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ نمبرگیم یا وزارتوں کامعاملہ نہیں بلکہ ایک اچھے کاز اور لوگوں کے جذبات واحساسات کو مد نظر رکھتے ہوئے نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے اتحاد قائم کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہماری لڑائی بی جے پی کے ساتھ ہے کیونکہ ملک کو بچانے کی خاطر سب کا متحدہونااب ناگزیر بن گیا ہے۔

https://lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا