انڈین نیشنل ریگولیٹری اتھارٹی نے ویکسین کے عالمی ادارہ صحت کے معیارات کو پورا کیا

0
17

لازوال ویب ڈیسک

نئی دہلی، // ہندوستان میں ویکسین کی تیاری کے عمل میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے معیارات کو پورا کرلیا گیا ہے۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعہ کو یہاں کہا کہ سنٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او)، انڈین نیشنل ریگولیٹری اتھارٹی (این آر اے) اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر ویکسین مینوفیکچرنگ سسٹم کے لیے ڈبلیو ایچ او کے معیارات پورے کیے گئے ہیں۔ ستمبر میں جنیوا میں ڈبلیو ایچ او کے ہیڈکوارٹر میں مختلف ممالک کے بین الاقوامی ماہرین کی ایک ٹیم نے ہندوستان کے ویکسین ریگولیٹری نظام کے ایک جامع اور گہرائی سے سائنسی جائزے کے بعد اسے قبول کیا ہے۔ ویکسین کی تشخیص کے لئے حفاظت، افادیت اور معیار تین بنیادی معیار ہیں۔

https://www.who.int/
مرکزی صحت سکریٹری پنیا سلیلا سریواستو نے کہا کہ سنٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن نے ڈبلیو ایچ او کے ساتھ مل کر اس حصولیابی کے لیے کوششیں کی ہیں۔ ہندوستان دنیا بھر میں دوا سازی کی صنعت میں قائدین میں سے ایک ہے اور اپنی سستی ویکسین اور جینرک ادویات کے لیے جانا جاتا ہے۔
ہندوستان میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر روڈریکو ایچ اوفرین نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او متعلقہ ممالک کو ان کے ریگولیٹری نظام کو مضبوط بنانے میں مددکرنے اور معیاری، محفوظ، موثر اورکفایتی طبی مصنوعات اور صحت کی مصنوعات تک مساوی رسائی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
سنٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن میں ڈرگس کنٹرولر جنرل ڈاکٹر راجیو سنگھ رگھوونشی نے کہا کہ ایک بڑے ویکسین تیار کرنے والے ملک کے طور پرہندوستان اس وقت اقوام متحدہ کی ایجنسیوں یونیسیف، ڈبلیو ایچ او اور پی اے ایچ اوکو کئی ویکسین فراہم کر رہا ہے۔
وزارت کے مطابق، ہندوستان 36 بڑے ویکسین بنانے والے پلانٹس کے ساتھ ویکسین بنانے والا ایک بڑا ملک ہے۔ ان ویکسین کا استعمال قومی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں 150 ممالک کرتے ہیں۔

https://lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا