خطہ پیرپنچال میں عوام سراپااحتجاج

0
37

رام گیری مہاراج ( مہاراشٹر) اور یتی نرسنگھا نند ( اترپردیش) کے اشتعال انگیز اور توہین آمیز بیانات پر قانونی کارروائی کا مطالبہ

منظور حسین قادری
خطہ پیرپنچال کے طول وعرض میں علماء کرام وآئمہ جامع مسجد نے جمعہ کے خطبہ میں عوام کے پرجوش اصرار پر حکومت کی سرد مہری اور تنقیص رسالت کے مرتکبین کی آوارہ گردی کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ مملکت جمہوریہ ہند میں پیغبر آخرزماں کی شان میں رام گیری مہاراج ( مہاراشٹر) اور یتی نرسنگھا نند ( اترپردیش) کے اشتعال انگیز اور توہین آمیز بیانات دے کر پوری امت مسلمہ کے دل مجروح کئے ہیں جو ناقابل برداشت ہیں

https://uppolice.gov.in/

انہوں نے کہا کہ ان کے نازیبا وناشائستہ اور گستاخانہ الفاظ بھارت کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرتے ہیں بلکہ ہندوستانی آئین کے اصولوں کی بھی خلاف ورزی کرتے ہیں جبکہ آئین ہند کا دیباچہ اور اس کے متعدد مضامین مذہبی آزادی کی ضمانت دیتے ہیں اللہ کے رسول یا کسی بھی مقدس شخصیت کی توہین نہ صرف کسی مخصوص مذہبی طبقے پر حملہ ہے بلکہ ہماری عظیم قومی یکجہتی امن اور ہم آہنگی پر کاری ضرب ہے انہوں نے مزید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند برسوں سے بعض فرقہ پرست عناصر نفرت پھیلانے اور فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے کے لئے اس طرح کے توہین آمیز بیانات دیتے آئے ہیں جو ملک کی سلامتی کے لئے خطرہ سے خالی نہیں اور ہمارے کثیر المذہبی وکثیرالثقافتی معاشرے کے تانے بانے کو کمزور کرنے کے درپہ ہیں واضح ہو بعد نماز جمعہ عوام تحفظ ناموس رسالت کا جذبہ لئے ہوئے احتجاج پر اترآئے اور مجموعی طور تمام شہریوں کے ساتھ صدر مملکت جمہوریہ ہند وزیراعظم اور عزت مآب چیف جسٹس آف انڈیا نئی دہلی سے ملتمس ہوئے کہ اولین فرصت میں رام گیری مہاراج اور یتی نرسنگھا نند پر قانونی کارروائی عمل میں لاکر قید وبند کی سلاخوں کے پیچھے دھکیلا جائے اور ملک کے خرمن امن کو سبوتار ہونے سے بچایا جائے نیز مساجد درگاہوں خانقاہوں مدارس اور شعار اسلام کو مسمار کرکے ملک کی جمہوری اقدار پر شب خون مارنے کے سلسلہ کو بند کیا جائے واضح ہو کہ سرنکوٹ پونچھ منڈی مہنڈر درہال راجوری تھنہ منڈی کوٹرنکہ بدھل بکوری نوشہرہ سے احتجاج کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں

https://lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا