اننت ناگ میں بچیوں کے عالمی دن کے پر بیٹی بچاو بیٹی پڑھاو بیداری پروگرام کا انعقاد

0
0

لڑکیاں تمام مخصوص شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں اور کسی بھی شعبے میں مردوں سے کم نہیں ہیں:مقررین

شاہ ہلال

اننت ناگ // لڑکیوں کا عالمی دن منانے کے موقعہ پر جمعہ کے روز گورمنٹ گرلزماڈل ہائر اسکینڈری اسکول اننت ناگ میں ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جس میں سینکڑوں طالبات، آنگن وارڈی ورکرز، ہیلپرز اور آشا ورکرز نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس تقریب کا انعقاد سنکلپ ہب برائے خواتین اور سماجی بہبود اننت ناگ نے محکمہ صحت اور آئی سی ڈی ایس کے اشتراک سے مشترکہ طور پر کیا گیا تھا۔

https://www.pmindia.gov.in/hi/government_tr_rec/%E0%A4%AC%E0%A5%87%E0%A4%9F%E0%A5%80-%E0%A4%AC%E0%A4%9A%E0%A4%BE%E0%A4%93-%E0%A4%AC%E0%A5%87%E0%A4%9F%E0%A5%80-%E0%A4%AA%E0%A4%A2%E0%A4%BC%E0%A4%BE%E0%A4%93-%E0%A4%AC%E0%A4%BE%E0%A4%B2/

اس موقع پر مقررین نے بیٹی بچاو ¿ بیٹی پڑھاو ¿ کی اہمیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ زندگی کے تمام شعبوں میں لڑکیوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ خواتین کو بااختیار بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اور ہر کسی شعبہ میں مقابلہ کر سکتے ہیں۔
اس موقعہ پر سید کاشف نے بیٹی بچاو ¿ بیٹی پڑھاو ¿ مہم کے طور پر 2016 میں شروع کیے گئے اس طرح کے کیمپوں کے انعقاد کے مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خواتین کو مرکزی / ریاستی اسپانسر شدہ سماجی بہبود اور مالی امداد کی مختلف اسکیموں کے بارے میں آگاہ کیا جانا چاہئے اور ان کے فوائد حاصل کرنا چاہئے۔ کاشف نے مزید کہا کہ آج کل لڑکیاں تمام مخصوص شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں اور کسی بھی شعبے میں مردوں سے کم نہیں ہیں۔ انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ان کے خلاف ہر قسم کے جرائم کے خاتمے پر زور دیا۔
کوآرڈینیٹر تبسم شفیع نے خواتین کے حوالے سے مختلف مسائل پر روشنی ڈالی اور یقین دلایا کہ مرد اور خواتین کے جنسی تناسب کے درمیان فرق کو کم کرنے کے لیے دور رس اقدامات کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی بااختیار ہونے کا مطلب نہ صرف تعلیم اور معاشی بااختیار ہونا ہے بلکہ یہ حقیقت بھی ہے کہ خواتین بے خوف ہو کر آگے بڑھنے کے قابل ہیں۔ جبکہ کوآرڈینیٹر سنکلپ ہب برائے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سبینہ نے کہا کہ خواتین نے مختلف شعبوں میں مردوں کے برابری اور یہاں تک کہ آگے بڑھنے میں بڑی پیش رفت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سنکلپ ہب برائے خواتین دور دراز علاقوں میں پروگرام شروع کریں گے تاکہ لوگوں کو معاشرے میں خواتین کے حقوق اور مساوات کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔ تقریب کے اختتام پر سنکلپ ہب برائے خواتین نے آنگن وارڑی ورکرز، آشا ورکرز کو ویمن اچیور کے طور پر مبارکباد پیش کی جبکہ تقریب میں آئے مہمانوں اور مقررین میں مومنٹو تقسیم کیے گئے۔

https://lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا