ٹی سی ایس کے متوقع نتائج سے کمزور ہونے کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ گری

0
0

ممبئی، //عالمی بازار میں ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی

بڑی کمپنی ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز (ٹی سی ایس) کے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے نتائج توقع سے زیادہ کمزور رہے۔ ٹی سی ایس، مہندرا اینڈ مہندرا، آئی سی آئی سی آئی بینک اور ماروتی سمیت چودہ کمپنیوں میں فروخت کی وجہ سے گزشتہ روز کے فائدہ کو کھونے کے بعد آج اسٹاک مارکیٹ گر گئی۔

http://www.uniurdu.com/
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 230.05 پوائنٹس گر کر 81,381.36 پوائنٹس پر آگیا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 34.20 پوائنٹس پھسل کر 24,964.25 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تاہم بڑی کمپنیوں کے برعکس بی ایس ای کی درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے حصص میں زبردست خرید و فروخت ہوئی جس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.44 فیصد بڑھ کر 48,436.86 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.44 فیصد بڑھ کر 56,600.09 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
اس دوران بی ایس ای میں کل 4011 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 2143 خریدے گئے 1751 فروخت ہوئے جبکہ 117 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی 28 کمپنیوں میں اضافہ ہوا جبکہ دیگر 22 کمپنیوں میں گراوٹ ہوئی۔
بی ایس ای کے چھ گروپوں میں فروخت ہوئی۔ جس کی وجہ سے فنانشل سروسز 0.42، یوٹیلٹیز 0.68، آٹو 0.45، بینکنگ 0.61، پاور 0.38 اور ریئلٹی گروپ کے حصص کی قیمتوں میں 0.74 فیصد کمی ہوئی۔ جبکہ کموڈٹیز 0.48، انرجی 0.49، ہیلتھ کیئر 0.85، آئی ٹی 0.59، کنزیومر ڈیوریبلز 0.50، میٹل 1.25، آئل اینڈ گیس 0.64 اور ٹیک گروپ کے حصص میں 0.45 فیصد اضافہ ہوا۔
بین الاقوامی سطح پر ملا جلا رویہ تھا۔ اس عرصے کے دوران برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای میں 0.26 فیصد اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 2.55 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ جرمنی کے ڈی اے ایکس میں 0.08 فیصد، جاپان کے نکیئی میں 0.57 فیصد اور ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 2.98 فیصد اضافہ ہوا۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا