دوبارہ عوام کا اعتماد حاصل کرکے واپسی کرنا بڑی بات

0
0

دونوں ریاستیں ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوئیں گی:وزیراعظم

لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍مہاراشٹر اور ہریانہ کے اسمبلی انتخابات 2019 کے نتائج سامنے ا?نے کے بعد وزیر اعظم مودی نے دہلی میں واقع بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں پارٹی کارکنان سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے دیویندر فرنویس اور منوہر لال کھٹر کو جیت کیلئے مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دیولی سے پہلے عوام نے بی جے پی پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم مودی نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرنویس اور کھٹر کی قیادت میں اگلے پانچ سالوں میں دونوں ریاستیں ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں گزشتہ الیکشن میں واضح اکثریت نہیں ملی تھی ، ہریانہ میں صرف اکثریت سے صرف دو سیٹیں زیادہ تھیں ، اس کے باوجود دونوں وزرائے اعلی نے سب کو ساتھ لے کر دونوں ریاستوں کی جو خدمت کی اور کام کئے ، یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ ان پر عوام نے دوبارہ اعتماد کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہریانہ اپنے ا?پ میں ایک بے مثال ریاست ہے ، کیونکہ ان دنوں پانچ سال کی مدت کار پوری کرکے دوبارہ اقتدار میں ا?نے کے معاملات بہت کم نظر ا?تے ہیں اور ایسے ماحول میں دوبارہ سب سے بڑی پارٹی کے طور پر لوگوں کا اعتماد اور ا?شیرواد حاصل کرنا اپنے ا?پ میں بہت بڑی بات ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جو لوگ ہریانہ کی سیاست جانتے ہیں کہ ان کو معلوم ہے کہ کسی بھی پارٹی کے ساتھ ہمیں سمجھوتہ اگر کرنا ہوتا تھا ، تو زیادہ تر پارٹیوں کی شرائط پر کبھی پانچ تو کبھی 10 سیٹوں پر اور وہ بھی جو وہ کہیں ان سیٹوں پر لڑنا پڑتا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا