بروک کی ٹرپل اور روٹ کی ڈبل سنچری، انگلینڈ نے اپنی اننگز 823 رن پر ڈکلیئر کی

0
18

لازوال ویب ڈیسک

ملتان، // ہیری بروک ( 317) اور جو روٹ ( 262) کی ریکارڈ اننگز کی بدولت انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن جمعرات کو سات وکٹ پر 823 رن پر اننگز ڈکلیئر کردی۔ پاکستان کے خلاف اس کے ساتھ ہی انگلینڈ نے پہلی اننگز کی بنیاد پر 267 رن کی برتری حاصل کر لی ہے۔

https://www.espncricinfo.com/series/pakistan-in-england-2024-1385666/match-schedule-fixtures-and-results
انگلینڈ نے آج صبح تین وکٹ پر 492 رن کے اسکور سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ انگلینڈ نے چوتھے دن کے پہلے سیشن میں تین وکٹ کے نقصان پر 607 رن بنائے اور اس دوران جو روٹ نے اپنی ڈبل سنچری مکمل کی، پہلے سیشن کے بعد جو روٹ (ناٹ آؤٹ 232) اور ہیری بروک 195 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ دریں اثناء روٹ نے یہ 62 سال پرانے ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں جو روٹ کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ یہ انگلینڈ کے کسی بلے باز کی پاکستان میں دوسری ڈبل سنچری ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اب تک صرف دو انگلش بلے باز ایسے ہیں جنہوں نے پاکستان میں ڈبل سنچری اسکور کی ہو۔ اس سے قبل 1962 میں کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ٹیڈ ڈیکسٹر نے پاکستان کے خلاف 205 رن بنائے تھے۔
جو روٹ پہلے ہی انگلینڈ کے لیے سب سے زیادہ ٹیسٹ رن بنانے والے بلے باز بن چکے تھے۔ انہوں نے سابق کپتان ایلسٹر کک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے اس میچ میں 250 سے زائد رن کی اننگز کھیل کر انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے 20 ہزار رن بھی مکمل کر لیے ۔ یہ روٹ کے ٹیسٹ کیریئر کی چھٹی ڈبل سنچری ہے اور وہ انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ میں سب سے زیادہ ڈبل سنچریاں بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔
آغا سلمان نے 137ویں اوور میں جو روٹ کو ایل بی ڈبلیو کیا۔ روٹ نے 375 گیندوں میں 17 چوکوں کی مدد سے 262 رن بنائے۔ جیمی اسمتھ (31)، گس اٹکنگس (دو) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
کرکٹ کی تاریخ میں یہ دوسرا موقع ہے کہ انگلینڈ کے دو بلے بازوں نے ایک ہی اننگز میں ڈبل سنچریاں بنانے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 400 سے زائد رن کی پارٹنرشپ ہوئی۔
انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ کی ایک ہی اننگز میں دو ڈبل سنچریاں بنانے کا کارنامہ گریم فاؤلر اور مائیک گیٹنگ نے 1985 میں ہندستان کے خلاف چنئی میں انجام دیا تھا۔
لنچ کے بعد ہیری بروک نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 143.3 اووروں میں سیم ایوب کی گیند پر چوکا لگا کر اپنی ٹرپل سنچری مکمل کی۔ سنچری مکمل کرنے کے بعد انہوں نے آسمان کی طرف دیکھا اور ڈریسنگ روم میں بیٹ اٹھانے کے بعد اپنی آنجہانی دادی پولین کو سلام کیا۔ 147ویں اوور تک ہیری بروک نے 317 رن کی ناٹ ٓوٹ اننگز میں 29 چوکے اور تین چھکے لگائے ۔ انہیں 148ویں اوور میں سیم ایوب نے آؤٹ کیا۔
اس سے قبل ہیری بروک نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری 239 گیندوں پر مکمل کی تھی۔
انگلینڈ نے 148ویں اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر 823 کے سکور پر اننگز ڈکلیئر کر دی۔ کرس ووکس (17) اور بائیڈن کارس (2) رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے سیم ایوب اور نسیم شاہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین شاہ آفریدی، عامر جمال، آغا سلمان نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا