اسٹاک مارکیٹ میں تیزی واپس آئی

0
30

لازوال ویب ڈیسک

ممبئی، //عالمی منڈی کے ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پرمالیاتی خدمات، یوٹیلیٹیز، بینکنگ اور پاور

سمیت بارہ گروپوں میں ہوئی خریداری کی بدولت گزشتہ روز کی گراوٹ سے سنبھل کر آج اسٹاک مارکیٹ تیزی کے ساتھ بند ہوا۔

https://www.moneycontrol.com/stocksmarketsindia/
بی ایس ای کا 30 حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس 144.31 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 81611.41 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 16.50 پوائنٹس کے اضافے سے 24998.45 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ تاہم بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں کے برعکس درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے حصص میں ملا جلا رجحان رہا۔ اس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.36 فیصد گر کر 48225.02 پوائنٹس رہ گیا جبکہ اسمال کیپ 0.43 فیصد چڑھ کر 56353.36 پوائنٹس پررہا۔ اس دوران بی ایس ای میں کل 4046 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا، جن میں سے 2251 میں خریداری، 1663 میں فرخت اور 132 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
بی ایس ای کے 12 گروپوں میں تیزی کا رجحان رہا۔ جس کی وجہ سے کموڈٹیز 0.26، انرجی 0.02، فنانشل سروسز 0.65، انڈسٹریلز 0.65، ٹیلی کام 0.41، یوٹیلٹیز 0.70، آٹو 0.30، بینکنگ 1.11، کیپٹل گڈز 0.38، میٹل 0.37، تیل اور گیس 0.01 اور پاور گروپ کے حصص 0.75 فیصد چڑھ گئے۔
بین الاقوامی سطح پر ملا جلا رجحان رہا۔ اس دوران، برطانیہ ک ایف ٹی ایس ای 0.09 فیصد اور جرمنی کے ڈیکس میں 0.12 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ جاپان کے نکیئی میں 0.26، ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 2.98 اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 1.32 فیصد اضافہ ہوا۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا