یونیسیف سے منسلک ہوئے ایوشمان کھرانہ

0
0

یواین آئی
ممبئی؍ بالی ووڈ اداکار ایوشمان کھرانہ اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف)سے جڑ گئے ہیں۔ ایشمان کھرانہ اپنی فلموں کے انتخاب کے لئے مشہور ہیں۔مختلف سماجی مسائل پر فلمیں کرنے والے ایشمان کھرانہ یونیسیف سے جڑکر عورتوں اور بچوں کی ترقی ، عورتوں اور بچوں کے تئیں جنسی جرائم کے خلاف بیداری پیدا کریں گے ۔ ایشمان کھرانہ پاکسو ایکٹ پر بھی کام کریں گے ۔ پاکسو ایکٹ دراصل بچوں کے ساتھ جنسی جرائم اور اسمگلنگ کے معاملات پر نافذ ہوتا ہے . ایشمان نے یونیسیف سے جڑنے پر کہا، ‘سماجی طور پر ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے میں ،ہمیشہ ان مسائل کو اٹھانا چاہوں گا جو معاشرے کے لئے ضروری ہیں اور جن پر فوری طور پر کچھ کرنے کی ضرورت ہے ۔ پاکسو بچوں کو جنسی تشدد سے بچانے کی ایک اچھی کوشش ہے . بچوں کے خلاف تشدد سب سے زیادہ غلیظ ہوتا ہے . میں حکومت اور یونیسیف کی تعریف کرتا ہوں کہ وہ بچوں کو اس سے بچانے کے لئے اقدامات کررہی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا