نالج سٹی میں ڈاکٹرعبداللہ ماتوق کی سوانح حیات کا رسم اجراء

0
36

 

مالابار فاؤنڈیشن برائے تحقیق وترقی وبین الاقوامی تنظیم CSRکے مشترکہ تعاون سے شائع ہوئی

کالی کٹ (عبدالکریم امجدی)
مرکز نالج سٹی میں کویت کے سابق وزیر اوقاف واسلامی امور کے وزیر انصاف اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے موجودہ مشیر ڈاکٹر عبداللہ ماتوق کی حیات وخدمات پر مشتمل سوانح حیات کی اشاعت کا رسم اجراء عمل میں آیا۔یہ کتاب مالابار فاؤنڈیشن برائے تحقیق وترقی جوکہ مرکز نالج سٹی میں قائم کردہ تحقیق اور اشاعتی ادارہ ہے اوربین الاقوامی اسلامی خیراتی تنظیم کویت اور سماجی خدمات کے لئے مشہور(مشرق وسطیٰ کی CSR)تنظیموں کے اتحاد کے تعاون سے شائع کی گئی۔

https://markaz.in/
اس موقع پر مرکز نالج سٹی میں ایک خصوصی اجلاس میں ڈاکٹر محمد عبدالحکیم ازہری (منیجنگ ڈائیریکٹر نالج سٹی)نے ڈاکٹر عبداللہ ماتوق کی خدمت سوانح حیات کا پہلا ایڈیشن پیش کیا۔ اس موقع پر سی ای او مرکز نالج سٹی ڈاکٹر عبدالسلام محمد،اور ایڈوکیٹ تنویر عمر بھی شریک تھے۔ یہ سوانح حیات ڈاکٹر عبداللہ ماتوق کی زندگی کاتفصیلی احاطہ کرتی ہے، جس میں ان کی عظیم فلاحی وسماجی خدمات بھی شامل ہے۔ عربی میں شائع کردہ اس کتاب کو وی پی اے صدیق نورانی نے انگریزی میں ترجمہ کیا ہے۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا