دس ہزار سے زائد طلباءنے کی شرکت،اختتامی تقریب میں رکن پارلیمان غلام علی کھٹانہ نے بھی نمائش کا جائزہ لیا
لازوال ڈیسک
جموںامرت کال کے تحت جموں میں3سے5اکتوبر تک ”رائز ان جموں اینڈ کشمیر 2024“ کے عنوان سے میگا نمائش کا انعقاد ہوا۔وہیں نمائش کے آخری دن لوگوں میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا۔ اس دوران مرکزی اور ریاستی حکومت کے 60 سے زیادہ تعلیمی محکموں کے 10,000 سے زیادہ طلباءنے شرکت کی جن میںڈی آر ڈی او،آئی ایس آر او، سی ڈبلیو سی ،ایم او ای ایس، این ایچ پی سی،آئی سی اے آر،آئی سی ایم آر،اے پی ای ڈی اے،جی ایس آئی،سی ایس آئی آر،سی او آئی آر،بی او اے آر ڈی،این آئی بی شامل ہیں۔وہیں کئی شہریوں نے بھی نمائش کا دورہ کیا
اور ریاست کی کامیابیوں کی نمائش کرنے والے مختلف اسٹالز کی تعریف کی۔
اس دوران راجیہ سبھا ایم پی غلام علی کھٹانہ اور جی ایس آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پی ایس مشرا نے بھی نمائش کا جائزہ لیا۔وہیں اختتامی دن، سبھی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جموں میں اس طرح کی نمائشوں کے باقاعدگی سے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر شرکاءمیں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے، اور تقریب میں تقریباً 10,000 نوجوانوں نے شرکت کی۔تاہم اس بات کا اظہار کیا گیا کہ جموں کے نوجوانوں کو ایسی نمائشوں سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ یاد رہے اس موقع پرڈی آر ڈی او کے اسٹال کو نمائش کا فاتح قرار دیا گیا جس میں دوسرا مقام جیولوجیکل سروے آف انڈیا اور تیسرا پاور گرڈ کارپوریشن کو دیا گیا۔