حکومت دفاعی صنعت کو مضبوط اور عالمی مینوفیکچرنگ ہب بنانے کے لیے پرعزم: راجناتھ

0
46
NEW DELHI, SEP 11 (UNI):- Defence Minister Rajnath Singh addressing at the Border Area Development Conclave, in New Delhi on Wednesday. UNI PHOTO-131U

روس، یوکرین تنازعہ سے سبق لیکر دفاعی صنعت میں مضبوط بنیاد بنانے پر زور دیا

لازوال ویب ڈیسک
نئی دہلی؍؍ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ملک کی دفاعی صنعت کو مضبوط بنانے اور اسے عالمی مینوفیکچرنگ کا مرکز بنانے کے حکومت کے عزم کی تصدیق کی ہے۔آج یہاں سوسائٹی آف انڈین ڈیفنس مینوفیکچررز ( ایس آئی ڈی ایم ) کے ساتویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے روس، یوکرین تنازعہ سے سبق لیکر دفاعی صنعت میں مضبوط بنیاد بنانے پر زور دیا۔مسٹر سنگھ نے زور دے کر کہا کہ حکومت اپنی تیسری مدت میں ایک مضبوط، اختراعی اور خود انحصار دفاعی ماحولیاتی نظام کی ترقی کے لیے کوششوں کی تجدید کرے گی۔ انہوں نے دفاعی شعبے میں ‘خود انحصاری’ کے حصول کے لیے کئے گئے اقدامات کا ذکر کیا، جس میں اتر پردیش اور تمل ناڈو میں دفاعی صنعتی راہداریوں کی تشکیل، مثبت انڈیجنائزیشن لسٹ ( پی آئی ایل ) کا اجرا، آرڈیننس فیکٹری بورڈ کا کارپوریٹائزیشن، نجی صنعتوں کا حصول، ڈی آر ڈی او کی مدد اور نمائش شامل ہے۔

https://www.rajnathsingh.in/

وزیر دفاع نے زور دے کر کہا کہ حکومت کی کوششوں سے ملک میں کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے مالی سال 2023-24 میں دفاعی برآمدات کو 21,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی بلند ترین سطح پر لے جانے میں نجی شعبے کے اہم تعاون کی تعریف کی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ مالی سال 2023-24 میں سالانہ دفاعی پیداوار 1.27 لاکھ کروڑ روپے کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جس میں سرکاری اداروں کا حصہ 1 لاکھ کروڑ روپے تھا، جب کہ نجی کمپنیوں نے تقریباً 27،000 کروڑ روپے کا حصہ ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ نجی صنعتوں کا حصہ بڑھانے کی بڑی گنجائش ہے اور اگلا ہدف کل دفاعی پیداوار میں ان کا حصہ کم از کم نصف تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے اس مقصد کے حصول میں حکومت کے مکمل تعاون کا وعدہ کیا۔غیر ملکی کمپنیوں اور اوریجنل ایکوپمنٹ مینوفیکچررز ( او ای ایم ایس ) کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کرنے یا نجی صنعت کے ساتھ جوائنٹ وینچر کھولنے کے لیے حکومت کے نقطہ نظر کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے ایس آئی صی ایم سے کہا کہ وہ ایک مضبوط سے مضبوط بنیادوں پر تعاون کے لیے ایک روڈ میپ تیار کرے۔
مسٹر سنگھ نے صنعت پر زور دیا کہ وہ مصنوعی ذہانت ( اے آئی )، سائبر ڈیفنس اور خود مختار نظام جیسی جدید ٹیکنالوجیز میں مزید سرمایہ کاری کرے۔ انہوں نے کہا، "ہندوستان کی دفاعی صنعت کو عالمی رجحانات کے مطابق چلنا چاہیے اور اعلیٰ ترین ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔ اے آئی اور خود مختار نظام جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت ہے، جو جنگ کے مستقبل کا تعین کرے گی۔ حکومت تمام ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔”وزیر دفاع نے دفاعی مینوفیکچرنگ میں شاندار کامیابیوں پر ایس آئی ڈی ایم چیمپئن ایوارڈز بھی پیش کئے۔ انہوں نے ایوارڈز کو ہندوستانی صنعت کاروں کی لگن اور عمدگی کی عکاسی کے طور پر بیان کیا، جو اس شعبے میں بہترین طریقوں کے لیے ایک معیار کے طور پر کام کرے گا۔اس موقع پر چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان، سیکریٹری (دفاعی پیداوار) سنجیو کمار، ایس آئی ڈی ایم کے چیئرمین راجندر سنگھ بھاٹیہ اور صنعت کے رہنما موجود تھے۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا