مولاناآزادنیشنل اُردویونیورسٹی کے

0
37

فاصلاتی نظام تعلیم کے کورسزمیں داخلے کی آخری تاریخ 10نومبر

لازوال ڈیسک
جموں//ریجنل ڈائرکٹرمولاناآزادنیشنل اُردویونیورسٹی سب ریجنل سنٹرجموں کی اطلاع کے مطابق نظامت فاصلاتی تعلیم کے کورسزمیں پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیرمیں بھی فاصلاتی تعلیم کے تحت آنے والے سبھی کورسزمیں داخلے جاری ہیں۔

http://manuuadmissionsamarth.edu.in

سال رواں یعنی 2024 سیشن ،ستمبر اکتوبر میں ایم۔اے اُردو،ایم اے انگریزی ۔ایم اے تاریخ ، ایم اے ہندی، ایم اے عربی ، ایم اے اسلامک اسٹڈیز ، بی اے ۔ بی ایس سی اوربی کام کے علاوہ ڈپلوماان جرنیلزم اینڈماس کمیونی کیشن ،ڈپلومااِن ٹیچ انگلش ،ڈپلوماان اسکول لیڈرشپ اینڈمنیجمنٹ ، ڈپلوماان ارلی چائلڈ ہڈ کیئراینڈ ایجوکیشن اور ڈپلوماان امپلائبلٹی اسکلس کے ساتھ ساتھ سرٹیفکیٹ کورسیزمیں بھی داخلے جاری ہیں ۔10نومبر 2024 تک داخلہ لینے کے خواہش مندطلباءمذکورہ کورسیزمیں رجسٹریشن کرواسکتے ہیں اورداخلہ کورس فیس جمع کروانے کی آخری تاریخ 10 اکتوبر2024 مقررکی گئی ہے ۔مزیدتفصیلی جانکاری کے لئے مولاناآزادنیشنل اُردویونی ورسٹی کی ویب سائٹ پرپراسپکٹس موجود ہے ۔داخلہ فارم بھرنے سے قبل طلباءپراسپکٹس کامطالعہ ضروری کریں۔ اس میں داخلے کے تمام قواعدوضوابط دیئے گئے ہیں۔ داخلہ فارم دیئے گئے پورٹل https;//manuuadmissionsamarth.edu.inپردستیاب ہیں۔تمام کورسیزمیں داخلے کے لیے رجسٹریشن فیس ، داخلہ فیس اورپرچوں کی تفصیل پراسپکٹس میں دی گئی ہے ۔ داخلے کے خواہش مندطلبہ وطالبات سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ داخلہ فارم میں اپناذاتی موبائل نمبر، ای میل آئی ڈی اور آدھارکارڈ نمبر ضرورلکھیں تاکہ آپ کوامتحانات ۔کونسلنگ کلاسیزاورآسائنمنٹ سے متعلق ہرطرح کی جانکاری بروقت دی جاسکے ۔ فارم مکمل طورپرپُرکرنے کے بعداُس کاپرنٹ آﺅٹ اپنے پاس ضروری رکھیں۔جموں وکشمیرکے طلبہ وطالبات سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ صرف اورصرف جموں وکشمیرکے ڈگری کالجز کوہی اسٹڈی سنٹرکے طورپرمنتخب کریں تاکہ مستقبل میں آپ کوکسی قسم کی پریشانی کاسامنانہ کرناپڑے۔آپ کی مزیدجانکاری کے لیے یہ بتاناضروری ہے کہ مولاناآزادنیشنل اُردویونی ورسٹی میں داخلہ حاصل کرنے والے شیڈول ٹرائب ،شیڈول کاسٹ اورخواتین طلبہ وطالبات کے لیے داخلہ فیس میں 40فیصد رعایت دی گئی ہے۔جو خواتین وحضرات بارہویں جماعت کے بعداپنی پڑھائی جاری نہیں رکھ سکے ان کے لئے سنہری موقعہ ہے گھرمیں بیٹھے اپنی سہولت کے مطابق اعلیٰ تعلیم کی ڈگری حاصل کریں ۔امتحان کے لیے اپنے قریبی ڈگری کالج کاانتخاب کریں ۔فارم بھرنے کے لیے آخری تاریخ کاانتظارنہ کریں۔یہ داخلہ فیس دوسمسٹریعنی سال اول کے دونوں سمسٹرز کے لیے ہوگی جس میں آپ کودونوں سمسٹرزکی کتابیں بھی یونی ورسٹی کی جانب سے دی جائیں گی اورامتحان فیس بھی اسی میں شامل رہے گی۔صوبہ جموں میں دونئے اسٹڈی سنٹرقائم کئے گئے ہیں ایک ضلع راجوری ،تحصیل تھنہ منڈی کے گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی اوردوسرا ضلع ریاسی کے سب ڈویژن درماڑی ”گورنمنٹ ڈگری کالج درماڑی “ میں قائم کیاگیاہے۔ طلبہ اپنی مرضی کے مطابق اپنے کسی بھی نزدیکی اسٹڈی سنٹرمیں داخلہ لے سکتے ہیں۔علاوہ ازیں مولاناآزادنیشنل اُردویونی ورسٹی نے ملک بھرکے 366 مدارس کی عالم ،فاضل اورمولویت کی اسنادکوبی اے اورایم اے میں براہ راست داخلے کے لیے منظوری دی ہے ۔جن طلبہ وطالبات نے ان منظورشدہ مدارس میں سے کسی مدرسے سے سندحاصل کی ہے وہ داخلہ فارم بھرنے سے قبل یونی ورسٹی کی ویب سائٹ پرمدارس کی منظورشدہ فہرست کوایک بارچیک ضرورکرلیں۔ اورمدارس سے فارغ التحصیل طلبہ اس کابھرپورفائدہ اُٹھائیں۔مزیدخاص بات جواس بار کی ایڈمیشن کے لیے بہت اہم ہے جس کے بغیرکسی بھی کورس میں اب داخلہ نہیں لے سکتے ۔داخلہ حاصل کرنے والے ہرایک طالب علم کے لیے یوجی سی گائیڈلائنس کے مطابق اپناABC اکونٹ بناناضروری ہے۔نیشنل ایجوکیشن پالیسی 2020 کے مطابق اکیڈمک بنک آف کریڈٹس ABC کے تصورکوشامل کیاگیاہے۔یوجی سی (UGC) کی گائیڈلائنز کے مطابق وہی طالب علم داخلہ لے سکتاہے جس نے پہلے سے ہی اپناABCاکونٹ اورDEB آئی ڈیبنایاہوگا۔مزیدجانکاری کے لیے ان نمبرات 0191-2460150 ،

9419963002،9419953955اور 8368004516پررابطہ کرسکتے ہیں۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا