راجہ سکھ دیو سنگھ ضلع ہسپتال پونچھ میں نومولود بچے کی موت

0
30

 

و ±رثا نے ڈاکٹروں پر لگایا غفلت برتنے کا الزام، ایل جی سے انصاف کا کیا مطالبہ

 

لازوال ڈیسک

پونچھ//مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے راجہ سکھ دیو سنگھ ضلع ہسپتال پونچھ میں کھنیتر سے تعلق رکھنے والے ایک کنبہ جو شہرِ خاص میں رہائش پذیر ہے نے راجہ سکھدیو سنگھ ضلع ہسپتال پونچھ میں تین اکتوبر کو انکے نومولود بچے کی اچانک موت پر ہنگامہ کیا۔انہوں نے ڈاکٹر زاورہسپتال انتظامیہ پر سخت الزامات عائد کرتے ہوئے انکے خلاف آئینِ ہند کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

https://poonch.nic.in/public-utility-category/hospitals/
کنبہ کے افراد نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہاں ڈاکٹروں (لیڈی ڈاکٹروں)کی اپنی اپنی ٹیمیں ہیں اور اگر ایک کا کیس آجائے تو دوسری ڈاکٹر لینے سے انکار کر دیتی ہے۔انہوںنے مزیدکہاکہ سرکاری ہسپتال میں انکا رویہ ایسا ہوتا ہے کہ جیسے وہ اپنے فرائض کی ادائیگی نہیں بلکہ مریضوں پر احسان کررہی ہے جبکہ انکے نجی کلینک میں انکا رویہ سخت ملنسار و عوام دوست ہوتا ہے۔
انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے یہوئے ڈاکٹر وں پر غفلت برتنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ انکے نومولود بچے کی موت ڈاکٹر جلپریت اور انکے ساتھ منسلک اسٹاف کی لاپرواہی سے ہوئی ہے۔انہوں نے متعلقہ انتظامیہ اور بالخصوص لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے انصاف کی گوہار لگاتے ہوئے اعلی سطحی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا