جموں اور کشمیر دونوں میں کنول کھلے گا: رویندر رینہ

0
0

کہا اگلی حکومت بی جے پی کے ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس‘مشن کو مزید آگے بڑھائے گی

جان محمد

جموں؍؍جموں و کشمیر میں پہلی بار انتخابات نے جمہوری تاریخ کا ایک نیا باب رقم کیا، جہاں ریکارڈ توڑ عوامی شرکت نے بی جے پی کو مزید پرامید کر دیا ہے۔ بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے پارٹی ہیڈکوارٹر پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس بار نہ صرف جموں بلکہ وادی کشمیر میں بھی بی جے پی کی شاندار فتح یقینی ہے۔ رینہ نے پْر اعتماد لہجے میں کہا کہ 8 اکتوبر کو جب نتائج سامنے آئیں گے، بی جے پی جموں و کشمیر کی سب سے بڑی جماعت بن کر اْبھرے گی اور اپنے مشن ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘کو عملی جامہ پہنائے گی۔

https://jkbjp.in/
تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینہ نے جمعرات کو پارٹی ہیڈکوارٹر پر منعقدہ ایک اہم پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا کہ 8 اکتوبر کو جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے نتائج سامنے آنے پر بی جے پی واحد سب سے بڑی جماعت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نہ صرف جموں بلکہ کشمیر میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کرے گی اور ریاست میں اگلی حکومت انہی کی ہوگی۔
رویندر رینہ نے کہا: ’’جموں و کشمیر میں اس بار کے انتخابات میں عوام کی ریکارڈ توڑ شرکت اس بات کا اشارہ ہے کہ بی جے پی کو تاریخی فتح حاصل ہوگی۔ یہ پہلا موقع تھا جب جموں و کشمیر میں نہایت پْرامن اور خوشگوار ماحول میں انتخابات منعقد ہوئے اور اس بار جموں کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی کنول کا پھول کھلے گا۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ’’جموں اور کشمیر دونوں خطوں کے لوگوں نے بی جے پی کو بھرپور حمایت دی ہے، اور انتخابات میں لوگوں کی شرکت نے واضح کردیا ہے کہ بی جے پی بڑی اکثریت سے حکومت بنائے گی۔‘‘
جموں و کشمیر میں بی جے پی کی کامیاب انتخابی مہم کے حوالے سے رینہ نے کہا: ’’وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ، اور بی جے پی کی اعلیٰ قیادت کی محنت اور گزشتہ دس سالوں کے دوران جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی کے کاموں نے عوام کو متاثر کیا ہے، جس کے نتیجے میں لوگوں نے انتخابات میں بھرپور حصہ لیا۔‘‘انہوں نے کہا کہ جموں کے تمام اضلاع کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر کے تمام اضلاع میں بھی انتہائی پْرامن اور شاندار طریقے سے انتخابات کا انعقاد ہوا، جو بی جے پی کی مقبولیت کی ایک واضح علامت ہے۔
رینہ نے بی جے پی کے مشن ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس‘کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگلی حکومت اس مشن کو مزید آگے بڑھائے گی۔ انہوں نے مزید کہا: ’’وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کی قیادت میں جموں و کشمیر ترقی کی نئی بلندیوں پر پہنچ چکا ہے اور یہاں قیام امن ممکن ہوا ہے۔‘‘
رویندر رینہ نے جموں و کشمیر میں پْرامن انتخابات کے انعقاد پر جموں و کشمیر پولیس، پیرا ملٹری فورسز، الیکشن کمیشن آف انڈیا اور اس کے عملے کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام نے ریکارڈ توڑ ووٹنگ کر کے جمہوری عمل میں اپنی مکمل شرکت کو یقینی بنایا ہے، جس پر بی جے پی انہیں مبارکباد پیش کرتی ہے۔
جموں و کشمیر میں بی جے پی کی قیادت میں ہونے والی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے رینہ نے کہا: ’’وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کی قیادت میں جموں و کشمیر میں ترقی کے نئے منصوبے عمل میں لائے گئے ہیں، جس کے سبب خطے میں امن و امان قائم ہوا ہے اور یہ خطہ ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے۔‘‘اس پریس کانفرنس کے دوران بی جے پی کے کارگزار صدر ست شرما سابق نائب وزرائے اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ اور کویندر گپتا، اور سینئر رہنما رفیق وانی بھی موجود تھے، جنہوں نے جموں و کشمیر میں بی جے پی کی شاندار کامیابی کے عزم کو دہرایا۔

https://lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا