کائونٹنگ اسسٹنٹوں اور مائیکرو اوبزروروں کی تربیت کی نگرانی کی
لازوال ڈیسک
رِیاسی//ضلعی چنائو آفیسر رِیاسی وشیش مہاجن کی نگرانی میں آج یہاںڈی سی آفس کمپلیکس کے کانفرنس ہال میںکائونٹنگ سپروائزروں ، کائونٹنگ اسسٹنٹوں اور مائیکرو اوبزروروں کے لئے ایک جامع تربیتی سیشن کا اِنعقاد کیا گیا جن کی خدمات 8 ؍اکتوبر کو ضلع رِیاسی میں ووٹوں کی کائونٹنگ کے لئے اِستعمال کی جائیں گی۔
https://ceojk.nic.in/
وہیںضلعی چنائو آفیسر نے تربیت کے دوران اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ پیشہ ورانہ طرز ِعمل کو برقرار رکھیں تاکہ پورے عمل کو آسان اور شفاف بنایا جاسکے۔ ماسٹر ٹرینروں نے ضلع ریاسی کے تین اسمبلی حلقوں میں ووٹوں کی کائونٹنگ کے لئے ہنرمند اَفرادی قوت کو تیار کرنے کے مقصد سے مکمل سیشن کی قیادت کی۔ملازمین کو ووٹوں کی شفاف کائونٹنگ کے لئے پولنگ مشینری کے اِنتظام اور ہینڈلنگ کے بارے میں بھی ہدایات دی گئیں۔ شرکأنے ووٹوں کی کائونٹنگ کے عمل کے دوران حفاظتی پروٹوکول کے بارے میں تفصیلی ہدایات حاصل کیں۔