جی سی او ای جموں نے سابق طالب علم پدم شری رومالو رام کا اعزاز سے نوازا

0
37

لازوال ڈیسک

جموں //چار سالہ انٹیگریٹڈ ٹیچر ایجوکیشن پروگرام (آئی ٹی ای پی) کے دو ہفتے طویل انڈکشن کم اورینٹیشن پروگرام کے ایک حصے کے طور پر گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن جموں نے میٹ دا لمونیکے موضوع پر ایک انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا۔ وہیںاس پہل کے تحت، نئے شامل کیے گئے طلبہ کو 1996-97 بیچ کے سابق طالب علم پدم شری رومالو رام سے ملنے کا موقع دیا گیا۔وہیںکالج کی پرنسپل ڈاکٹر جیوتی پریہار نے کالج کے طلباء کی تیار کردہ باسولی پینٹنگ کو بطور یادگار پیش کیا۔ انہوں نے ڈوگری آرٹ، ثقافت اور موسیقی کے فروغ میں ان کے تعاون کو سراہا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کالج کو اس بات پر فخر ہے کہ اس نے اب تک تین پدم شریس تیار کیے ہیں اور یہ ادارے کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے کہ ایک سابق طالب علم نے اس قدر شاندار وراثت پیدا کی ہے۔

https://www.gcoedu.in/
وہپں ڈاکٹر راکیش بھارتی، کنوینر آئی ٹی ای پی نے طلباء کو رومالو رام جی کی زندگی اور شراکت کے بارے میں آگاہ کیا۔ طلباء سے اپنے خطاب میں، پدم شری رومالو رام جی نے ایک طالب علم کے طور پر اپنی جدوجہد کو یاد کیا کیونکہ ان کا تعلق دور دراز کے علاقے سے تھا۔

 

 

انہوں نے ان جدوجہد سے متعلق واقعات کو بیان کیا جن کا انہیں ادھمپور کے دیہی گاؤں سے طالب علم کے طور پر سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے طلباء کو اس بات سے بھی آگاہ کیا کہ وہ 1996 میں سالانہ ثقافتی تقریب میں کالج کے لیے گولڈ میڈل لے کر آئے جو کہ اب بھی ایک ریکارڈ ہے۔ انہوں نے طلباء کو جذبے سے مٹی کی خدمت کرنے کی تلقین کی۔ڈاکٹر شالنی رانا، آئی قیو اے سی کنوینر، نے طلباء کو رومالو رام جی کے نقش قدم پر چلنے کی ترغیب دی، جو ڈوگرہ فن، ثقافت اور لوک گیتوں کے فروغ کے لیے بے مثال لگن اور عزم کی روشن مثال ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی زندگی نہ صرف طلباء بلکہ اساتذہ کے لیے بھی مشعل راہ ہے۔ فیڈ بیک سیشن کے دوران طلباء نے جوش و خروش سے بات چیت کی۔ پروگرام میں ڈاکٹر راجندر کور، ڈاکٹر دیویندر کور، پروفیسر بلوان سنگھ، ڈاکٹر امبیکا شرما اور ڈاکٹر سورج پرکاش نے شرکت کی۔

https://lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا