لازوال ڈیسک
جموں//ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہمارے ہونہار طالب علم، ماسٹر بھگیش شرما نے سی بی ایس سی نارتھ زون II تائیکوانڈو چیمپئن شپ 2024-2025 میں 14 سے کم وزن: 38-4کلوگرام کے زمرے میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔وہیں یہ تقریب 26 سے 29 ستمبر تک وویکانند پبلک اسکول، سونی پت، ہریانہ میں منعقد ہوئی۔بھگیش شرما کی اس شاندار کامیابی نے پوری کیمبرج انٹرنیشنل اسکول کمیونٹی کو سر فخر سے بلند کردیا ہے۔
https://www.worldtaekwondo.org/
وہیںچیئرمین ای آر ودھی ایس سنگھ نے بھگیش شرما کی کامیابی پر ان کی تعریف کی اور کہا، "ہم اپنے طلباء کے جذبوں کو پروان چڑھانے اور ترقی کے تمام شعبوں میں ان کی ترقی کی حمایت کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔”انہوں نے تائیکوانڈو کوچ مسٹر سنی اور بھگیش شرما کے والدین کو بھی مبارکباد دی۔