ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی پلوامہ کی جانب سے صفائی مہم اور کرکٹ میچ کا انعقاد

0
59

تنہا ایاز

پلوامہ// گاندھی جینتی کے موقع پر پلوامہ میں ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی پلوامہ کی جانب سے صفائی مہم اور کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا۔کرکٹ میچ کی تقریب کے دوران نوجوانوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں

https://swachhatahiseva.gov.in/

اور عام لوگوں میں بھی اس حوالے سے بیداری پھیلائے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی پلوامہ کی جانب سے ’’سوچھتا ہی سیوا‘‘ پروگرام کے تحت کورٹ کمپلیکس میں میونسپل کمیٹی کے اشتراک سے صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی، پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پلوامہ نصیر احمد ڈار،سیکرٹری ڈی ایل ایس اے پلوامہ مدثر فاروق، ڈسٹرکٹ بار ایسوسییشن کے ممبران، جوڈیشنل افسران کے علاوہ کئی وکلا موجود تھے۔صفائی مہم میں میونسپل کمیٹی پلوامہ کے اہلکاروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کورٹ کمپلیکس کے ارد گرد صفائی کی۔ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور نوجوانوں میں صفائی کے حوالے سے بیداری پھیلانے کے لیے ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی پلوامہ کی طرف سے سپورٹس سٹیڈیم پلوامہ میں ایک کرکٹ میچ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں جوڈیشل افیسرز اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ممبران نے شرکت کی۔نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی میچ کا لطف اٹھایا۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا