سونم وانگچک کی گرفتاری کے خلاف کرگل میں احتجاج

0
0

لازوال ویب ڈیسک

لہیہ، //مرکزی زیر انتظام علاقہ لداخ میں دوسرے روز بھی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے اور سونم وانگچک کی رہائی مطالبہ کیا۔
اطلاعات کے مطابق دہلی پولیس کے ہاتھوں ماہر ماحولیات سونم وانگچک کی گرفتاری کے خلاف کرگل میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے احتجاجی جلوس نکالا ۔

http://www.uniurdu.com/
کرگل ڈیموکریٹک الائنس کے بینر تلے نکالے گئے اس جلوس میں مردو زن نے شرکت کی اور سونم وانگچک کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران مظاہرین نے کہاکہ دہلی پولیس نے غیر قانونی طریقے سے سونم وانگچک اور اس کے حامیوں کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لداخ کے لوگوں کی یہ دیریانہ مانگ رہی ہے کہ مرکزی زیر انتظام علاقے کو سٹیٹ ہڈ کا درجہ دیا جائے لیکن مرکزی سرکار لوگوں کی اس مانگ کو پورا نہیں کر رہی ہے۔
ان کے مطابق ہمارے لیڈروں نے مرکزی سرکار سے مذاکرات بھی کئے لیکن جب وہاں سے کوئی خاطر خواہ جواب نہیں ملا تو لوگوں نے پر امن ایجی ٹیشن شروع کی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سونم وانگچک اور اس کے حامیوں نے فیصلہ کیا کہ لداخ کے لوگوں کی دیریانہ مانگوں کو پورا کرنے کی خاطر وہ دہلی میں پر امن احتجاج کریں گے لیکن پولیس نے انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جو ناقابل برداشت ہے۔
مظاہرین نے سونم وانگچک اوراس کے ساتھیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
دریں اثنا لہیہ میں بھی لوگوں نے سونم وانگچک کی گرفتاری کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاج کیا۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا