اسرائیل ایران کے میزائل حملے کا اپنے طریقے سے جواب دے گا: آئی ڈی ایف

0
0

لازوال ویب ڈیسک

نئی دہلی// اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ ایران کے میزائل حملے کا اپنے طریقے سے جواب دے گا اور ایران کو اس حملے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

http://www.uniurdu.com/
اسرائیلی محکمہ دفاع کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے ایران کے بڑے پیمانے پر حملے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا ہے کہ "ایران کے حملے نے تنازعہ کو سنگین اور خطرناک سطح پر پہنچا دیا ہے۔ اسے اس کے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا … اسرائیلی حکومت کی ہدایت کے مطابق ہم اپنے حساب سے جہاں بھی، جب بھی اور جیسے بھی ہو، اس کا جواب دیں گے۔
غورطلب ہے کہ جنوبی لبنان میں ایران کی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم حزب اللہ کے خلاف اسرائیلی فوجی کارروائی کے نتیجے میں ایران نے گذشتہ رات اسرائیلی اہداف پر ایک طاقتور میزائل حملہ کیا۔ مختلف اطلاعات کے مطابق اس حملے میں 200 سے 400 راکٹ فائر کیے گئے۔ اسرائیلی حکومت نے اسے اپنے ایک کروڑ شہریوں پر حملہ قرار دیا ہے۔
ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کا فضائی دفاعی نظام اس کے میزائل کے سامنے ناکام ہو گیا تاہم امریکی حکام نے بیان میں کہا ہے کہ وہ اسرائیل میں اسٹریٹجک اثاثے یا افراد کو کسی قسم کے نقصان یا جانی نقصان سے آگاہ نہیں ہیں۔
امریکی صدر نے مغربی ایشیا میں موجود اپنے فوجی نظام کو ایرانی حملے سے اسرائیلی دفاع کو بچانے کے لیے فعال کر دیا ہے۔

https://lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا