’فضائیہ میںدشمنوں کو ان کی سرزمین میں گھس کر منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت ‘

0
23

کار ریلی نوجوانوں کو مسلح افواج میں شامل ہونے اور قوم کی خدمت کرنے کی ترغیب دیگی: راجناتھ سنگھ

لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہندوستانی فضائیہ کی 92 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کیے جانے والے مختلف پروگراموں کے ایک حصے کے طور پر یہاں نیشنل وار میموریل سے ’وایو ویر وجیتا‘کار ریلی کو منگل کو گرمجوشی سے الوداع کیا ۔وزارت دفاع نے کہا کہ اس ریلی میں خواتین سمیت 50 سے زیادہ فضائی جنگجو لداخ کے تھوئس کے لیے روانہ ہوئے جہاں سے وہ اروناچل پردیش کے توانگ جائیں گے۔ ریلی 8 اکتوبر کو توانگ کے لیے رسمی طور پر روانہ ہوگی۔ تھوئس بیس سطح سمندر سے 3,068 میٹر کی بلندی پر دنیا کے سب سے اونچائی والے ایئر فورس اسٹیشنوں میں سے ایک ہے۔

 

یہ ریلی نو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے کل 7,000 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔ ریلی میں مختلف مراحل میں فضائیہ کے سابق سربراہان کی شرکت بھی دیکھنے کو ملے گی۔

 

https://www.rajnathsingh.in/

وزیر دفاع نے بہادری، لگن اور حب الوطنی کے ساتھ مشکل حالات میں مادر وطن کی خدمت کرنے پر فضائیہ کے جنگ بازوں کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا "ایئر فورس نے ملک اور اس کے لوگوں کی حفاظت کے لیے اپنی کوششوں میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ یہ ملک دشمنوں کو ان کی سرزمین میں گھس کر منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ’’وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں، ہم ہندوستانی فضائیہ کو جدید ترین طیاروں اور پلیٹ فارمز سے لیس کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور انھیں آتم نربھر بھارت پہل کے ذریعے مزید قابل بنا رہے ہیں۔‘‘
مسٹر سنگھ نے اس ریلی میں حصہ لینے والے فضائی جنگ بازوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جو مشکل اور پیچیدہ خطوں سے گزرے گی۔ ہوائی جنگ باز29 اکتوبر کو توانگ میں ریلی کے اختتام سے قبل لیہہ، کارگل، سری نگر، جموں، چندی گڑھ، دہرادون، آگرہ، لکھنؤ، گورکھپور، دربھنگہ، باگ ڈوگرا، ہسیمارا، گوہاٹی، تیز پور اور دیرنگ میں رکیں گے۔
ریلی کا مقصد لوگوں میں ہندوستانی فضائیہ کی شاندار تاریخ اور بہادری کے بارے میں بیداری پھیلانا اور نوجوانوں کو مادر وطن کی خدمت کی طرف راغب کرنا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ کار ریلی کے دوران ایئر واریرس مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اسکولوں اور کالجوں میں نوجوانوں سے بات چیت کریں گے تاکہ نوجوانوں کو مسلح افواج میں شامل ہونے اور فخر اور وقار کی زندگی گزارنے کی ترغیب دی جاسکے۔
اس موقع پر چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ، سابق چیف آف ایئر اسٹاف آر کے ایس بھدوریا، اے آر وائی ٹپنیس اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔ اس ریلی کا اہتمام فضائیہ نے اتراکھنڈ وار میموریل کے سابق فوجیوں کے ساتھ مل کر کیا ہے۔ انڈین ایئر فورس کا ایڈونچر سیل اس ریلی کی قیادت اور تعاون کر رہا ہے۔

/lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا