بھارتی فوج نے بنج راجوری میں کھیلوں اور ثقافتی میلے کا انعقاد کیا

0
0

لازوال ڈیسک
راجوری //ضلع راجوری کے سموٹ میں ہندوستانی فوج نے بنج میں کھیلوں اور ثقافتی میلے کا انعقاد کیا تاکہ گجروں اور بکروالوں تک رسائی حاصل کی جاسکے جو پیر پنجال کے پہاڑی سلسلے کی اونچی جگہوں پر ہجرت کر کے وادی کشمیر میں چلے گئے تھے اور اب واپس لوٹ رہے ہیں۔

https://www.joinindianarmy.nic.in/

وہیں ہر سال گجروں اور بکروالوں کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہندوستانی فوج نے 30 ستمبر 2024 کو بنج میں ایک ‘کھیل اور ثقافتی میلے’ کا اہتمام کیا۔ بنج ضلع راجوری میں بدھل سے چھ کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔ اس تقریب کا واحد نصب العین غریب اور پسماندہ گجر اور بکروال کمیونٹی کو ایک شفا بخش ٹچ فراہم کرنا ہے، جو پیر پنجال پہاڑی سلسلوں کے اونچے علاقوں میں رہائش پذیر ہیں۔
وہیںگجروں اور بکروالوں کے رسم و رواج کو فروغ دینے کے لیے والی بال گرلز، والی بال بوائز، ٹگ آف وار، سولو سونگ، پیٹریاٹک گروپ سونگ، گروپ ڈانس، سولو ڈانس اور ایلوکیوشن تقریر کے مقامی روایتی کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے۔ مقامی تماشائیوں نے بے حد لطف اٹھایا۔ کھیلوں اور ثقافتی میلے کے دوران، ہندوستانی فوج نے گجر اور بکروال برادری اور ان کے مویشیوں کو طبی دیکھ بھال بھی فراہم کی۔

/lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا