اسمارٹ میٹر بجلی صارفین کے لئے ایک بوجھ ہے: علی اشرف فاطمی
شرف الدین ساحل
مدھوبنی،//راجد کارکنان کے ذریعہ بلاک سطح پر اسمارٹ میٹر کے خلاف ایک روزہ احتجاج میں شریک سابق مرکزی وزیر علی اشرف فاطمی نے کہا کہ بہار میں اسمارٹ میٹر کے نفاذ کے سلسلے میں کسی بھی اسٹَیک ہولڈر سے کوئ مشورہ نہیں کیا گیا کیوں کہ اس نفع بخش تجارت میں حکومت بھی برابر کی حصے دار ہے،
بہار میں تقریبا 2.76 کروڑ ہاوس ہولڈر ہیں اسمارٹ میٹر کی خرابی کی وجہ سے اگر کمپنی ان تمام صارفین سے صرف سو روپے بھی زیادہ وصول کرتی ہے تو اسے کُل 276 کروڑ کا فائدہ ہوگا۔ ملکی سطح پر جائئزہ لیں تو معلوم ہوگا جتنے اسمارٹ دیگر صوبوں میں لگائے گئے اُن سے کہیں زیادہ بہار جیسے پسماندہ اور بدحال صوبہ لگایا گیا ہے۔ فاطمی نے مزید کہا کہ اگر جمہوری نظام والے ملک میں بھی اگر کوئ وزیر اعلی پرائیویٹ کمپنیوں کے سُر میں سُر ملانے لگ جائیں تو سمجھ لیں کہ عوام کا بدحال ہونا یقینی ہے۔ واضح رہے کہ یہ پروگرام راشٹریہ جنتا دل رہیکا بلاک اکائ کے بینر تلے منعقد ہوا جس میں ایگزیکٹو صدر ویریندر یادو نے صدارت کی ذمہ داری ادا کی اور نظامت کا فریضہ راجو پاسوان نے انجام دیا۔ اِس مناسبت سے ضلع ترجمان اندر جیت رائے،ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے بلاک صدر عنایت اللہ عُرف پیارے،چریتر سدا، ضلع پارشد عمر انصاری،مدھو رائے، سابق بلاک صدر منوج کمار چودھری،بھرت پنڈت،لڈو ٹھاکر،وکاس کمار،رام بابو یادو،راجیشور یادو،ریکھا دیوی،ساکیت بھگت،نگر صدر پپو کمار یادو،بدرالحق، شکیلہ خاتون،ویپِن کمار ساہ،چندر پال منڈل،راجو دیوی،سیتا رام یادو،اشوک یادو،دلیپ یادو،بھگوت چودھری،للن منڈل،سریندر چودھری سمیت سینکڑوں لوگ موجود تھے۔