جے آئی ایل ٹی کے زیراہتمام سہ روزہ جشنِ ترجمہ کا اختتام

0
0

پروفیسر نسیم الدین فریس و ڈاکٹر ابومظہر خالد صدیقی کا خطاب

لازوال ویب ڈیسک
حیدرآباد۔//عالمی یوم ترجمہ کے موقع پر جے آئی ایل ٹی، مہدی پٹنم میں سہ روزہ جشن ترجمہ کا اختتام عمل میں آیا۔

https://www.merriam-webster.com/dictionary/jilt

اس پروگرام میں پیشہ وارانہ ترجمہ کا عمل سی اے ٹی ٹول کا تعارف، آرٹ گیلری اور کشمیری آرٹ، اردو خطاطی، میٹل آرٹ اور دکن آرکائیو کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر پروفیسر نسیم الدین فریس نے ترجمہ کی اہمیت اور اس کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے اس ضمن میں کہا کہ یورپ کی ترقیات کے پیچھے ترجمہ کا بہت بڑا رول رہا ہے اور زبان کو سیکھنے سے ہی ترقی و کامیابی حاصل ہوتی ہے۔ ڈاکٹر ابومظہر خالد نے کہا کہ ترجمہ سے ہر میدان میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے شرط یہ ہے کہ مستقل مزاجی اور شفافیت کے ساتھ اس کام کوفروغ دیا جائے۔اس موقع پر ماہرین ترجمہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا