محکمہ بجلی کو نجی کمپنیوں میں تبدیل کرنے کے خلاف اننت ناگ میں ملازمین نے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا

0
0

شاہ ہلال

اننت ناگ؍؍گورنر انتظامیہ کی طرف سے محکمہ بجلی کو نجی کمپنیوں میں تبدیل کرنے کے خلاف اننت ناگ میں ملازمین نے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا اور فیصلہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔محکمہ بجلی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال کے9ویں روز بھی ضلع کے تام دفاتر بند رہیں ۔اس بیچ ڈورو میںملازمین بجلی سب ڈویژن احاطے میں جمع ہوئے اور احتجاجی نعرہ بازی کرتے ہوئے محکمہ کی جدا سازی کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔عبدالمجید میر نامی ملازم نے نمائندے کو بتایا کہ فیصلہ سے محکمہ کے ملازمین تذبذب کے شکار ہوگئے ہیں اور فیصلہ ملازم کش ہے ،اُنہوں نے کارڈنیشن کمیٹی کے پروگرام کو بھر پور حمایت دیتے ہوئے کہا کہ جب تک فیصلہ منوخ نہیں کیا جاتا ہے ملازمین کا احتجاج جاری رہے گا۔ کش ہے ۔قابل ذکر ہے کہ گورنر انتظامیہ نے محکمہ بجلی کو کمپنیوں میں تبدیل کرنے کا من بنایا لیا ہے اور کسی بھی وقت اعلان ہوسکتا ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا