حکومت کا لوگوں کو چوکھٹ پر خدمات دینے کا دعوی ٰ کھوکھلا !

0
0

حکومت کا لوگوں کو چوکھٹ پر خدمات دینے کا دعوی ٰ کھوکھلا !
عوام دفتروں کے باہر گھنٹوں انتظا ر کرنے پر مجبور!
اعجاز کوہلی

مینڈھر؍؍تحصیل انتظامیہ شا ہی انداز میں کام کررہی ہے عوام گھنٹوں ایک سائن کروانے کے لئے دفتر کے باہر کرتے ہیں انتظار!لیکن آفیسران میٹنگ کے نام پر ہر روز عام عوام کو دفتر کے باہر کھڑے رہنے پہ کرتے ہیں مجبور جو عوام کے وقت کا سراسر زیاں ہے نمائندہ اخبار سے بات کرتے ہوئے مینڈھر کے ایک سماجی کارکن عبدالرئوف نے بتایا کہ ان دنوں LOCسرٹیفکیٹ Income Certificateودوسرے کئی کاغذات بنانے کے لئے مختلف گائوں سے لوگ کئی کئی کلومیٹر سفرطے کرکے تحصیل ہیڈ کوارٹر پہنچتے ہیں جہاں انکا سامنا انتظامیہ کے شاہی مجاز سے ہوتاہے ہے انہوں نے کہا کہ ہر روز قریب بارہ بجے دفتر یہ پیغام دیا جاتاہے کہ صاحب میٹنگ میں ہیں لیکن آج ہم یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ ہر روز کو ن سی میٹنگ اور کس مقصد کے لئے کی جارہی ہیں اور اگر یہ میٹنگ اتنی ہی ضروری ہیں تو عوام کا وقت بچانے کے لئے کوئی متبادل ذریعہ ڈھونڈا جائے کیوں کہ آفیسران کا اسطرح ہر روز میٹنگ میں ہونا گائوں سے آئے غریب لوگوں کے لئے پریشانی کا باعث بن رہاہے جس وقت میں آفیسران میٹنگ کرتے ہیں اس دوران عام لوگ دفتر کے باہر انتظار میں کھڑے رہتے ہیں لیکن جب میٹنگ اختتام کو پہنچتی ہے تب مجبور اور لاچار عوام کو گھر جانے کے لئے گاڑیاں دستیاب نہیں ہوتی تو انہیں مجبوراً اجرت پر گاڑی کرنی پڑتی ہے تو یوں افیسران کی آفس ٹائم میٹنگنوں نے عوام کے وقت اور پیسہ برباد کردیا ہے عبدالرئوف نے ما نگ کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے انتظامیہ میٹنگ کا ٹائم یہ دس بجے سے پہلے رکھے یا دفتری اوقات کے بعد تاکہ عوام کو پیش آرہی پریشانیوں میں کچھ حدتک راحت ہو سکے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا