عوام کیجریوال کے خلاف بی جے پی کی سازش کا جواب دیں گے: آتشی

0
26
NEW DELHI, SEP 21 (UNI):- AAP leader Atishi taking oath as Delhi Chief Minister at Lt. Governor House, in New Delhi on Saturday. UNI PHOTO-PSB26U

لازوال ویب ڈیسک

نئی دہلی، //دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے کہا کہ دہلی کے عوام عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ہر سازش کا جواب دیں گے۔

https://delhi.gov.in/
محترمہ آتشی نے جمعہ کو اسمبلی ہاؤس میں کہا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں 70 میں سے 70 سیٹیں جیت کر دہلی کے عوام مسٹر اروند کیجریوال کو دوبارہ اپنا وزیر اعلیٰ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی مسٹر کیجریوال کے اقدامات کا مقابلہ نہیں کر سکتی، اس لئے اس نے ان کی ایمانداری کو بدنام کیا اور انہیں جھوٹے مقدمے میں جیل بھیج دیا۔ مسٹر کیجریوال کو جیل میں ڈال کر بی جے پی نے چھ ماہ کے لیے بزرگوں اور بیواؤں کی پنشن روک دی، جل بورڈ کے فنڈز روکے، اسپتال-محلہ کلینک میں ادویات بند کر دیں، لیکن اب وہ جیل سے باہر ہیں اور ان کی رہنمائی میں سبھی دہلی والوں کے زیر التواء کام مکمل ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور اس کی ایجنسیوں نے پچھلے دو سالوں سے آپ اور مسٹر کیجریوال کو ہراساں کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی سی بی آئی، ای ڈی، انکم ٹیکس کے کیس کئے، گھروں اور دفاتر پر چھاپے مارے گئے۔ ہماری پارٹی کے لیڈروں ایک ایک لیڈر کو گرفتار کیا گیا۔ یہ گرفتاریاں صرف سازش رچنے، دہلی والوں کا کام روکنے اور آپ کو بدنام کرنے کے لیے تھیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مسٹر کیجریوال وہ شخص ہیں جنہوں نے دہلی کے لوگوں کو 24 گھنٹے مفت بجلی فراہم کی اس کے باوجود بجلی کا بل صفر رہا۔ غریب بچوں کو عالمی معیار کی تعلیم دی اور انجینئر اور ڈاکٹر بننے کا موقع دیا۔ تمام سرکاری اسپتالوں میں عالمی معیار کے علاج، مفت ادویات اور ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کیں۔ اس سب کے باوجود دہلی ملک کی واحد منافع بخش حکومت بنی۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر اروند کیجریوال یہ سب کرنے میں کامیاب ہوئے کیونکہ وہ کٹر ایماندار ہیں۔ بی جے پی اپنی کسی بھی ریاست میں ایسا کام نہیں کر سکتی، اپنے کسی لیڈر پر ایمانداری کی مہر نہیں لگا سکتی، اچھے اسکول اور اسپتال نہیں بنا سکتی، اسی لیے بی جے پی نے ایمانداری سے کام کرنے والے اروند کیجریوال پر کیچڑ اچھالی۔
انہوں نے کہا ’’بی جے پی کو لگتا ہے کہ ای ڈی- سی بی آئی کے پاس بہت زیادہ طاقت ہے، لیکن بی جے پی کو معلوم ہونا چاہئے کہ اس سے کہیں زیادہ طاقت دہلی کی ماؤں کی دعاؤں، دہلی کی بہنوں کے آشیرواد، دہلی کے بچوں کی محبت میں ہے اور اس کی وجہ سے مسٹر کیجریوال جیل سے باہر آئے ہیں۔

https://lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا