اسمبلی انتخابات میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس ہار رہی ہیں: سمرتی ایرانی

0
0

 

کہا وزیر اعظم مودی پر جموں و کشمیر کے لوگوں کو مکمل بھروسہ

جان محمد

جموں؍؍: بی جے پی کی اسٹار پرچارک اور سابق مرکزی وزیر سمرتی ایرانی نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس شکست کا سامنا کر رہی ہیں۔ عمر عبداللہ کے راہل گاندھی پر دیے گئے بیان کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی پر اپنا اعتماد ظاہر کیا ہے۔

https://jkbjp.in/
بی جے پی کے میڈیا سینٹر میں جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کے دوران سمرتی ایرانی نے بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری ترون چگ، کارگزار صدر صدر ست شرما، ترجمان اعلیٰ سنیل سیٹھی، ترجمان رجنی سیٹھی اور خواتین مورچہ کی صدر سنجیتا ڈوگرا کی موجودگی میں کہا کہ برسوں کی جدوجہد کے بعد جموں و کشمیر میں بی جے پی کی قیادت نے دفعہ 370 کو ختم کر کے جموں و کشمیر کو نئی ممکنات سے بھرپور کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کے ہٹنے کے بعد جموں و کشمیر میں 24 ہزار کروڑ کا سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ مودی حکومت نے ایمس، آئی آئی ٹی، آئی آئی آئی ایم جیسے بڑے ادارے قائم کیے ہیں۔جموں و کشمیر کے تین لاکھ نوجوانوں نے 8 ہزار کروڑ روپے کی رقم مدرا اسکیم کے تحت حاصل کی ہے۔

 

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد جموں و کشمیر میں ہر خاندان کی بزرگ خاتون کو سالانہ 18 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ خواتین کے لیے ایک تہائی نشستیں محفوظ کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں 25 وعدے کیے ہیں اور حکومت بننے کے بعد انہیں پورا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں 84 ہزار سیلف ہیلپ گروپس بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کی خواتین کو مودی حکومت سال میں دو مفت سلنڈر فراہم کرے گی۔پانچ لاکھ نوجوانوں کو روزگار دیا جائے گا۔یونین پبلک سروس کمیشن (UPSC) اور جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کے امتحان دینے والے نوجوانوں کو دو سال تک دس ہزار روپے کی مدد فراہم کی جائے گی۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا