صدر جمہوریہ ہند نے سیاچن بیس کیمپ کا دورہ کیا

0
39
SIACHEN, SEP 26 (UNI):- President Droupadi Murmu interacting with soldiers during her visit to Siachen Base Camp on Thursday.UNI PHOTO-84U

 

فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی؛’آپریشن میگھ دوت‘کے شہدأ کوخراجِ عقیدت پیش

لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج سیاچن بیس کیمپ کا دورہ کیا اور سیاچن وار میموریل میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔یہ یادگار ہندوستانی فوج کے ان فوجیوں اور افسران کی قربانی کی علامت ہے جو 13 اپریل 1984 کو شروع ہونے والے’آپریشن میگھ دوت‘کے بعد سے شہید ہوئے تھے۔

http://www.presidentofindia.gov.in/
انہوں نے وہاں تعینات فوجیوں سے بھی خطاب کیا۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کی حیثیت سے انہیں ان پر بہت فخر ہے اور تمام شہری ان کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ اپریل 1984 میں آپریشن میگھ دوت کے آغاز کے بعد سے ہندوستانی مسلح افواج کے بہادر سپاہیوں اور افسران نے خطے کی سلامتی کو یقینی بنایا ہے۔ انہیں شدید موسمی حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شدید برف باری اور منفی 50 ڈگری درجہ حرارت جیسے مشکل حالات میں بھی وہ پوری لگن اور چوکسی کے ساتھ اپنے محاذ پر تعینات رہتے ہیں۔ انہوں نے مادر وطن کے دفاع میں قربانی اور رواداری کی غیر معمولی مثال قائم کی ہے۔محترمہ مرمو نے کہا ’’تمام ہندوستانی ان کی قربانی اور بہادری سے واقف ہیں اور ہم ان کا احترام کرتے ہیں۔‘‘

http://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا