مسلم خواتین کوزیور تعلیم سے آراستہ کرنا اور ان کو خود کفیل بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت: ڈاکٹر ثمرہ سلطانہ

0
0

لازوال ویب ڈیسک

نئی دہلی، // مسلم خواتین کی تعلیم، ہنر مند اور خود کفیل ہونے پر زور دیتے ہوئے امام ربانی گروپ آف اسکول کی چیرپرسن اور عبدالرحیم ایجوکیشنل ٹرسٹ کی وائس چیرپرسن ڈاکٹر ثمرہ سلطانہ نے کہاکہ مسلم خواتین کوزیور تعلیم سے آراستہ کرنا اور ان کو خود کفیل بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور اس کے بغیر سماج میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ یہ بات انہوں نے جے پور میں نسا فاؤنڈیشن کے تحت کام کاجی مسلم خواتین کو خود کفیل بنانے کے لئے منعقدہ ایک ورکشاپ میں کہی۔

http://www.uniurdu.com/

انہوں نے کہاکہ آج خواتین تمام شعبہ حیات میں اپنی کامیابی و کامرانی کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں، وہ نہ صرف بہترین سیاست داں ہیں بلکہ سائنس ٹکنالوجی، خلائی ٹیکنالوجی اور تمام شعبہ حیات میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ یہی نہیں گزشتہ کئی برسوں میں اسکولی تعلیم کے میدان میں لڑکیاں لڑکوں سے بازی مار رہی ہیں اور یہا ں تک سول سروس کے امتحانات میں بھی ٹاپ کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلم خواتین بھی تمام شعبہ حیات میں اپنی کامیابی و کامرانی کے جھنڈے گاڑیں۔جب تک مسلم خواتین تعلیم اور پیشہ وارانہ کورسزمیں آگے نہیں بڑھیں گی اس وقت تک مسلم معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ مسلم خواتین کے ہنر کو نکھارا جائے۔ ان کی حوصلہ افزائی کی جائے اور ان کے لئے پلیٹ فارم تیار کئے جائیں تاکہ خواتین اپنی صلاہیت اور ہنری مندی کا مظاہرہ کرسکیں۔ انہوں نے نساء فاؤنڈیشن کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کا پلیٹ مسلم بچیوں کو حوصلہ دیتا ہے۔ جب مسلم خواتین بااختیار اور خود کفیل ہوں گی تبھی معاشرے میں تبدیلی آئے گی۔ اس ورکشاپ کا اہتمام محترمہ عالمہ اسعد نے کیا تھا۔

http://LAZAWAL.COM

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا