نیتن یاہو حکومت نے شمالی غزہ کو فوجی علاقہ بنانے کی حکمت عملی تیار کرلی

0
39

لازوال ویب ڈیسک

تل ابیب، // اسرائیلی فوج کی جانب سے بےگھر فلسطینیوں کی پناہ گاہوں پربمباری جاری ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید 24 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔

http://www.uniurdu.com/
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو حکومت نے شمالی غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کا فیصلہ کرلیا۔
اسرائیلی حکومت نے شمالی غزہ کو فوجی علاقہ بنانے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔
دوسری جانب برطانوی وزیر خزانہ کی تقریر کے دوران فلسطین حامی شخص نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ادھر اقوام متحدہ ایجنسیوں کے سربراہان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں مطالبہ کیا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جنگ جاری رہنے کے عالمی نتائج ہوں گے، غزہ میں فوری غیر مشروط جنگ بندی کی جائے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری جنگ میں اسرائیلی حملوں میں 41 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
http://Lazawal.com

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا