راج ناتھ نے جے پور میں نئے سینک اسکول کا افتتاح کیا

0
48

 

کہایہ اسکول ریاست کے محب وطن نوجوانوں کے لیے ایک اعزاز ثابت ہوگا

لازوال ڈیسک

https://aissee.nta.nic.in/

نئی دہلی؍؍نجی شعبے کے ساتھ اشتراک میں ملک بھر میں 100 نئے سینک اسکول قائم کرنے کے حکومت کے وژن کے مطابق وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج راجستھان کی راجدھانی جے پور میں سینک اسکول کا باقاعدہ افتتاح کیا۔وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ وزارت نے ریاستی حکومتوں، این جی اوز اور نجی اسکولوں کے ساتھ مل کر ان 100 اسکولوں میں سے 45 کو منظوری دی ہے اور ان میں سے چالیس اسکولوں نے کام کرنا شروع کردیا ہے۔ سینک اسکول جے پور ان 40 اسکولوں میں سے ایک ہے۔
وزیر دفاع نے اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ اسکول ریاست کے محب وطن نوجوانوں کے لیے ایک اعزاز ثابت ہوگا کیونکہ انہیں مسلح افواج میں شامل ہونے اور قوم کی خدمت کرنے کے لیے مناسب رہنمائی اور ضروری بنیادی ڈھانچہ فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا "راجستھان مہارانا پرتاپ، پرتھوی راج چوہان، مہاراج سورجمل اور سوائی جئے سنگھ جیسے جنگجوؤں کی سرزمین ہے۔ یہ نوجوان نسل کے لیے فوج میں بھرتی ہونے کی ترغیب ہیں۔ یہ نیا سینک اسکول انہیں اپنے مادر وطن کی خدمت کرنے کی سمت فراہم کرے گا۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ پی پی پی ماڈل کو عام طور پر ‘پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ’ کے طور پر سمجھا جاتا ہے، لیکن یہ تعاون اب اس کی معیاری تعریف سے ہٹ رہا ہے، اور اب اسے ‘پرائیویٹ-پبلک پارٹنرشپ’ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "نجی شعبہ اب ملک کی معیشت کی ڈرائیونگ سیٹ پر ہے، جو زراعت، مینوفیکچرنگ اور خدمات کے شعبوں میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ ان نئے سینک اسکولوں کے ذریعے نجی اور سرکاری شعبے اکٹھے ہوں گے اور ہماری آنے والی نسلوں کو بہترین تعلیم فراہم کریں گے۔”
وزیر دفاع نے کہا کہ موجودہ آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی اور بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی ریوا کے سینک اسکول کے ہونہار طالب علم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف مسلح افواج ہی نہیں، سینک ا سکولوں کے طلباء کسی بھی دوسرے کیریئر کا انتخاب کر سکتے ہیں اور اپنے طریقے سے ملک کی خدمت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ کبھی ہمت نہ ہاریں اور اپنے مطلوبہ اہداف کے حصول کے لیے محنت کرتے رہیں۔
پارٹنرشپ موڈ میں چلائے جانے والے 100 نئے سینک اسکول موجودہ 33 سینک اسکولوں سے الگ ہیں جو پہلے سے موجود طرز کے تحت کام کر رہے ہیں۔ یہ نئے اسکول متعلقہ تعلیمی بورڈز سے منسلک ہونے کے علاوہ سینک اسکول سوسائٹی کے زیراہتمام کام کریں گے اور اس کے قواعد و ضوابط پر عمل کریں گے۔ وہ سینک اسکول پیٹرن کے طلباء کو ان کے باقاعدہ الحاق شدہ بورڈ کے نصاب کے علاوہ اکیڈمک پلس نصاب تعلیم فراہم کریں گے۔
نصاب میں اقدار پر مبنی اقدامات جیسے صنفی مساوات اور ماحولیات کا تحفظ، مہارت پر مبنی تربیت، غیر نصابی سرگرمیاں، کمیونٹی سروس، جسمانی تربیت، این سی سی، ٹور اور سیر اور تحریکی گفتگو شامل ہیں۔اکیڈمک پلس نصاب کا مقصد طلباء کی مجموعی ترقی کو یقینی بنانا ہے تاکہ وہ قوم کے ساجھیدار رکن بن سکیں۔سینک اسکول سوسائٹی، وزارت دفاع نے گزشتہ سال ستمبر میں بھوانی نکیتن پبلک اسکول، جے پور میں نیا سینک اسکول قائم کرنے کے لیے شری بھوانی نکیتن شکشا سمیتی کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے تھے۔راجستھان کی نائب وزیر اعلیٰ دیا کماری اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر کرنل راجیہ وردھن راٹھور (ریٹائرڈ) سینک اسکول، جے پور کے افتتاح کے موقع پر موجود معززین میں شامل تھے۔

http://lazawal.com

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا