دوسرامرحلہ:25.78لاکھ سے زائدرائے دہندگان239اُمیدواروں کی قسمت کاکریں گے فیصلہ

0
41

 

3,502 پولنگ سٹیشن قائم:حبہ کدل میں سب سے زیادہ 16اُمید واراور بدھل میں صرف 4اُمید وارمیدان میں

لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍قانون ساز اسمبلی کے عام اِنتخابات ۔2024کے دوسرے مرحلے میں 25؍ ستمبر کو 239 اُمیدواروں کی قسمت کا فیصلہ 25.78 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان کریں گے ۔قانون ساز اسمبلی اِنتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے میں جموں و کشمیر کے چھ اَضلاع کے 26 اسمبلی حلقوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ان میں صوبہ کشمیر میں گاندربل، سری نگر اور بڈگام اور صوبہ جموں میں ریاسی، راجوری اور پونچھ شامل ہیں۔ صوبہ کشمیر میں 15 اسمبلی حلقے انتخابات ہو رہے ہیں جن میں 17۔کنگن (ایس ٹی)، 18۔ گاندربل، 19۔ حضرت بل، 20۔ خانیار، 21۔ حبہ کدل ، 22۔ لال چوک 23۔چھانہ پورہ، 24۔ زڈی بل، 25 ۔عید گاہ، 26۔ سینٹرل شالہ ٹینگ، 27۔ بڈگام، 28۔ بیروہ، 29۔ خان صاحب، 30۔ چرارِ شریف،31۔ چاڈورہ شامل ہیں جبکہ اِس مرحلے میں صوبہ جموں میں 11 اسمبلی حلقے جن میں 56 ۔گلاب گڑھ (ایس ٹی)، 57۔ ریاسی، 58۔ شری ماتا ویشنو دیوی، 83۔ کالاکوٹ۔ سندربنی، 84۔ نوشہرہ، 85۔ راجوری (ایس ٹی)، 86۔بدھل (ایس ٹی)، 87۔ تھنہ منڈی (ایس ٹی)، 88۔سرنکوٹ (ایس ٹی)، 89 ۔پونچھ حویلی اور 90 ۔مینڈھر میں بھی ووٹ ڈالے جائیں گے۔

 

 

 

https://eci.gov.in/
اِس مرحلے میںتازہ ترین اِنتخابی فہرستوں کے مطابق 25,78,099 لاکھ رائے دہندگان اپنا حق رائے دہی کااِستعمال کرنے کے اہل ہیںجن میں 13,12,730 لاکھ مرد رائے دہندگان، 12,65,316 لاکھ خواتین ووٹرز اور 53 خواجہ سرا ووٹرزشامل ہیں۔جمہوریت کو مضبوط بنانے میں جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے رول کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے اسمبلی اِنتخابات کے دوسرے مرحلے میں 18 سے 19 برس کی عمر کے 1,20,612 لاکھ رائے دہندگان ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ ان میں سے 11,294 مرد اور 10,065 خواتین ہیں جوپہلی بار اَپنا حق دہی کا اِستعمال کریں گے۔اِس مرحلے میں 19,201 جسمانی طور خاص اَفراد (پی ڈبلیو ڈی ) اور 85 برس سے زیادہ عمر کے 20,880رائے دہندگان بھی حصہ لیں گے۔اِس کے ساتھ ہی ضلع سری نگر میں 93، ضلع بڈگام میں 46، راجوری ضلع میں 34، پونچھ ضلع میں 25، گاندربل ضلع میں 21 اور ریاسی ضلع میں 20 اُمیدوار میدان میں ہیں۔
ضلع ریاسی میںاسمبلی حلقہ گلاب گڈھ (ایس ٹی) میں 6 اُمیدوار، حلقہ اِنتخاب ریاسی میں 7 اُمیدوار جبکہ شری ماتا ویشنو دیوی اسمبلی حلقہ میں 7 اُمیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔اِسی طرح راجوری ضلع میں اسمبلی حلقہ کالاکوٹ ۔سندربنی میں 11 اُمیدوار،حلقہ اِنتخاب نوشہرہ میں 5 اُمیدوار،اسمبلی حلقہ راجوری (ایس ٹی) میں 8 اُمیدوار،حلقہ اِنتخاب بدھل (ایس ٹی) میں 4 اُمیدوار جبکہ اسمبلی حلقہ تھانہ منڈی (ایس ٹی) میں 6 اُمیدوارمیدان میں ہیں۔ضلع پونچھ میںاسمبلی حلقہ سرنکوٹ (ایس ٹی) میں 8 اُمیدوار ،حلقہ اِنتخاب پونچھ حویلی میں 8 اُمیدوار جبکہ اسمبلی حلقہ مینڈھر (ایس ٹی) میں 9 اُمیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔
اِسی طرح گاندربل ضلع میںحلقہ اِنتخاب کنگن (ایس ٹی) میں 6 اُمیدوار میدان میں ہیں جبکہ اسمبلی حلقہ گاندربل میں 15 اُمیدوار الیکشن لڑرہے ہیں۔ضلع سری نگر میں حلقہ اِنتخاب حضرت بل میں 13 اُمیدوار، اسمبلی حلقہ خانیارمیں 10 اُمیدوار،حلقہ اِنتخاب حبہ کدل میں 16 اُمیدوار، اسمبلی حلقہ 22 ۔لال چوک میں 10 اُمیدوار،حلقہ اِنتخاب 23۔چھانہ پورہ میں 8 اُمیدوار، اسمبلی حلقہ 24۔زڈی بل میں 10 اُمیدوار، حلقہ اِنتخاب25۔ عید گاہ میں 13 اُمیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں جبکہ حلقہ اِنتخاب26۔ سینٹرل شالہ ٹینگ میں 13 اُمیدوار میدان میں ہیں۔ ضلع بڈگام میںاسمبلی حلقہ 27۔بڈگام میں 8 اُمیدوار ،اسمبلی حلقہ 28۔بیروہ میں 12 اُمیدوار،اسمبلی حلقہ 29۔خان صاحب میں 10 اُمیدوار، اسمبلی حلقہ30۔چرارِ شریف میں 10 اُمیدوار جبکہ اسمبلی حلقہ 31۔چاڈورہ میں 6 اُمیدوار میدان میں ہیں۔ضلع سری نگر میں کُل 7,76,674 رجسٹرڈ رائے دہندگان ہیں جن میں 3,87,722 مرد، 3,88,922 خواتین اور 30 خواجہ سرا شامل ہیں۔

 

 

 

 

اِن حلقوں میں مجموعی طور پر 932 پولنگ سٹیشن ز قائم کئے گئے ہیں جو اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہر

رجسٹرڈ ووٹر کو جمہوری عمل میں حصہ لینے کا موقعہ ملے۔راجوری ضلع پانچ اسمبلی حلقوں پر مشتمل ہے جس میں 4,92,008 رائے دہندگان ہیں جن میں 2,56,215 مرد، 2,35,786 خواتین اور 7 خواجہ سرا رائے دہندگان شامل ہیں۔ ضلع بھر میں 745 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ضلع بڈگام میں پانچ اسمبلی حلقوں میں کُل 5,11,864رائے دہندگان رجسٹرڈ ہیں جن میں 2,59,688 مرد ووٹر ، 2,52,163 خواتین ووٹر اور 13 خواجہ سرا ووٹر شامل ہیں۔ ضلع بھر میں کُل 639 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جو اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہر رجسٹرڈ رائے دہندگان کو جمہوری عمل میں حصہ لینے کا موقعہ ملے۔اِسی طرح ضلع پونچھ کو تین اسمبلی حلقوں میں تقسیم کیا گیا ہے جہاں کُل 3,52,330رجسٹرڈ رائے دہندگان ہیں جن میں 1,80,584مرد ، 1,71,746خواتین شامل ہیں اوریہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ ضلع میں تیسری جنس کے زُمرے کے تحت کوئی بھی ووٹر رجسٹرڈ نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے ووٹنگ کے عمل کو آسان بنانے کے لئے ضلع میں 483 پولنگ سٹیشن قائم کئے ہیں۔رِیاسی ضلع تین اسمبلی حلقوں پر مشتمل ہے جس میں کُل 2,37,205 رائے دہندگان رجسٹرڈ ہیں جن میں 1,24,359 مرد، 1,12,843 خواتین اور 3خواجہ سرا شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن نے ضلع بھر میں 436 پولنگ سٹیشن قائم کئے ہیں۔گاندربل ضلع دو اسمبلی حلقوں پر مشتمل ہے جہاں 2,08,018 رجسٹرڈ ووٹرز ہیںجن میں 1,04,162 مرد، 1,03,856 خواتین اور کوئی خواجہ سرا ووٹر رجسٹرڈ نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن نے آزادانہ ، منصفانہ اور شفاف اِنتخابات کے لئے 267 پولنگ سٹیشنوں کا ایک جامع نیٹ ورک قائم کیا ہے۔الیکشن کمیشن آف اِنڈیا (اِی سی آئی) نے آسان اور بغیر پریشانی اِنتخابی شرکت کے لئے رائے دہندگان کی سہولیت کے لئے 26 اَسمبلی حلقوں میںصد فیصد ویب کاسٹنگ کے ساتھ 3,502 پولنگ سٹیشن قائم کئے ہیں جن میں 1056 شہری اور 2446 دیہی پولنگ سٹیشن شامل ہیں۔رائے دہندگان کی شرکت کو بڑھانے کے لئے اس مرحلے میں 157 خصوصی پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں 26 پولنگ بوتھ برائے خواتین نہیں گلابی رنگ کے پولنگ سٹیشن کہا جاتا ہے ، 26 پولنگ سٹیشن بالخصوص جسمانی طور خاص اَفراد اور 26 پولنگ سٹیشن نوجوانوں کے کے ذریعے چلائے جائیں گے جبکہ 31بوڈر پولنگ سٹیشن ،26گرین پولنگ سٹیشن ،22منفرد پولنگ سٹیشن شامل ہیں ۔ووٹنگ صبح 7بجے شروع ہوگی اور شام 6بجے اِختتام پذیر ہوگی۔

http://lazawal.com

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا