آتشی نے دہلی کی وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا

0
0

 

بی جے پی کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی: آتشی

https://archive.aamaadmiparty.org/teams/atishi-aap/
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍
عام آدمی پارٹی (آپ) کی سینئر لیڈر آتشی نے ہفتہ کو یہاں راج نواس میں وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا۔ ان کے ساتھ پانچ دیگر وزراء نے بھی حلف لیا۔لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے آتشی کو وزیر اعلیٰ کا حلف دلایا۔ محترمہ آتشی نے اپنے پانچ کابینی وزراء گوپال رائے، کیلاش گہلوت، سوربھ بھاردواج اور عمران حسین اور مکیش اہلاوت کے ساتھ حلف لیا۔ ان میں سے چار کیجریوال حکومت کے دوران بھی وزیر کے عہدے پر فائز تھے، جب کہ مکیش اہلاوت کو پہلی بار کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔مسٹر اہلاوت سلطان پور ماجرا سے رکن اسمبلی ہیں جو ایک ریزرو سیٹ ہے۔ وہ 2020 میں پہلی بار ایم ایل اے ب منتخب ہوئے تھے۔

 

 

 

دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے کہا کہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال اب جیل سے باہر ہیں تو دہلی کے لوگوں کا کوئی کام نہیں رکے گا اور اب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی کوئی سازش بھی کامیاب نہیں ہوگی۔محترمہ آتشی نے ہفتہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سب سے پہلے میں اے اے پی لیڈر اور سیاسی گرو اروند کیجریوال کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ انہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا اور دہلی کے لوگوں کی دیکھ بھال کی اتنی بڑی ذمہ داری مجھے سونپی۔ انہوں نے کہا، ’’میں نے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف ضرور لیا ہے، لیکن یہ میرے لیے اور ہر ایک کے لیے بہت جذباتی لمحہ ہے، جب مسٹر اروند کیجریوال دہلی کے وزیر اعلیٰ نہیں ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مسٹر کیجریوال وہ شخص ہیں جنہوں نے گزشتہ 10 سال میں دہلی کا چہرہ بدل دیا۔ پچھلے 10 برسوں میں، انہوں نے دہلی کے عام لوگوں کی زندگی بدل دی ہے۔ مسٹر کیجریوال وہ شخص ہیں جنہوں نے دہلی کے لوگوں کو مفت بجلی دی، دہلی کے سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کا مستقبل بدل ڈالا۔
محترمہ آتشی نے کہا کہ آج مسٹر اروند کیجریوال دہلی کے وزیر اعلیٰ نہیں ہیں کیونکہ بی جے پی کی حکومت والی مرکزی حکومت نے اروند کیجریوال کے خلاف سازش رچی، ان کے خلاف جھوٹے مقدمے درج کیے اور انہیں ان فرضی مقدمات میں گرفتار کر کے چھ ماہ تک جیل میں رکھا۔ انہیں توڑنے اور دبانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی لیکن مسٹر کیجریوال نہ ٹوٹے، نہ ہی دبے۔
انہوں نے کہا کہ اب ہم سبھی دہلی والوں کو مل کر ایک کام کرنا ہے کہ فروری میں ہونے والے انتخابات میں مسٹر کیجریوال کو دہلی کا وزیر اعلیٰ بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دہلی کے عوام مسٹر کیجریوال کو دوبارہ دہلی کا وزیر اعلیٰ نہیں بناتے ہیں تو جو مفت بجلی آج دہلی والوں کو مل رہی ہے، بی جے پی اپنی سازش سے اسے بند کردے گی۔ جن سرکاری اسکولوں کو اروند کیجریوال نے بہتربنایا ہے وہ پھر سے خستہ حالی کا شکار ہو جائیں گے۔ محلہ کلینک بند ہوجائیں گے، اسپتالوں میں علاج بند ہوجائے گا، خواتین کا مفت بس سفر بند ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ مسٹر اروند کیجریوال نے مبینہ شراب گھوٹالہ کے الزام میں تہاڑ جیل سے ضمانت پر باہر آنے کے بعد 17 ستمبر کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کے استعفیٰ سے پہلے ایک میٹنگ میں کالکاجی کی ایم ایل اے آتشی کو آپ لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا تھا۔سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال سمیت عام آدمی پارٹی کے کئی اراکین اسمبلی اور بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے اراکین اسمبلی نے بھی راج نواس میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا