بھاجپا کی تمام سازشوں اور حربوں کو ناکام بنانے کیلئے متحد ہونا لازمی : ڈاکٹر فاروق عبداللہ

0
70

 

 ہمیں پاکستان سے کیا لینا ہے ہم ہندوستانی ہیں ، میں سمجھتا ہوں کہ یہ لوگ خود پاکستانی ہیں۔

https://jknc.co.in/
لازوال ویب ڈیسک

سری نگر؍؍جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے ہفتے کے روز کہا کہ بی جے پی خود غلطی کرتی ہے اور پھر ہم پر پاکستانی ہونے کا الزام لگاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب کوئی چیز ہو جاتی ہے تو وہ پاکستان کو آگے لاتے ہیں،غلطی خود کرتے ہیں لیکن ہم پر پاکستانی ہونے کا الزام لگاتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ راہل گاندھی اور ڈاکٹر فاروق کے درمیان جو معاہدہ ہوا ہے وہ پاکستان کی طرف سے ہوا ہے۔
فاروق عبداللہ نے مزید بتایا کہ ہمیں پاکستان سے کیا لینا ہے ہم ہندوستانی ہیں ، میں سمجھتا ہوں کہ یہ لوگ خود پاکستانی ہیں۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے حبہ کدل میں چناوی ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا’’ بی جے پی کے لوگ کل تک کہتے تھے کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی دفعہ 370 کی وجہ سے ہے ، اب تو دفعہ370کو ختم ہوئے 5سال ہوگئے اور اب بی جے پی یہاں گذشتہ 10سال سے حکومت میں ہے تو دہشت گردی ختم کیوں نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ میں نے ایک یونین ٹریٹری کو ریاست بنتے ہوئے دیکھا ہے لیکن ایک ریاست کو یونین ٹریٹری میں تبدیل ہوتے کبھی نہیں دیکھا ہے۔ جموں وکشمیر ایک مسلم اکثریتی ریاست ہے اسی لئے انتقام گیری کی بنیاد پر بھاجپا نے اسے مرکزی زیر انتظام علاقہ بنا ڈالا۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جب تک لوگوں کو مذہب کے نام پر تقسیم کیا جائے گا تب تک ملک نہیں بن سکے گا، اس لئے ضروری ہے کہ ہم بھاجپا کی تمام سازشوں اور حربوں کو ناکام بنانے کیلئے متحد ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ بھاجپا نے یہاں اپنے آلہ کاروں کو میدان میں اْتار رکھا ہے ، اس لئے ضروری ہے کہ ان آلہ کاروں کو پہچان کر انہیں مسترد کریں اور نیشنل کانفرنس کو بھر پور حمایت دیکر ایک عوام دوست حکومت کا قیام عمل میں لائے۔
نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ میں جموں وکشمیر کے عوام سے پْرزور اپیل کرتا ہوں کہ وہ بھاجپا اور اس کے عیاں ودرپردہ آلہ کاروں کو ناکام بنا دیں ورنہ ہمارا وجود ختم ہوجائے جائیگا۔یہ الیکشن ایک بڑی آزمائش اور اپنا وجود قائم و دائم رکھنے کا بہترین موقعہ ہے۔ انہوں نے اْمید ظاہر کی کہ عوام فرقہ پرستوں اور ان کی پراکسیوں کو عبرت ناک شکست دیکر اپنا صدیوں کا بھائی چارہ، کشمیریت اور تینوں خطوں کی شناخت کو زندہ رکھیں گے۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا