ریاسی انکائونٹر: شکاری علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری

0
64

لازوال ویب ڈیسک

جموں،// جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے شکاری علاقے میں گذشتہ روز سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان گولیوں کے تبادلے کے بعد وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے۔

http://www.uniurdu.com/

ریاسی پولیس نے جمعہ کے روز ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا: ’مصدقہ انٹلی جنس اطلاع موصول ہونے پر دن کے قریب ایک بجے آپریشن شروع کر دیا گیا اور اس دوران ریاسی کے پولیس اسٹیشن چسانہ کے شکاری علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا‘۔

ذرائع نے بتایا کہ اس علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان رات بھر رک رک کر گولیوں کا تبادلہ جاری رہا تاہم صبح سے خاموشی چھائی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے اور علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا تاکہ وہاں چھپے جنگجو فرار نہ ہونے پائے۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا