جموں وکشمیر اپنی پارٹی کی طرف سے پارٹی لیڈر منتظر محی الدین کو وجہ بتائو نوٹس جاری

0
103

لازوال ویب ڈیسک

https://eci.gov.in/

سری نگر،// جموں وکشمیر اپنی پارٹی نے پارٹی لیڈر منتظر محی الدین کو بڈگام اسمبلی حلقے پر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کو سپورٹ کرنے پر وجہ بتائو نوٹس جاری کی ہے۔
بتادیں کہ منتظر محی الدین بڈگام نشست کے لئے اپنی پارٹی کے امید وار تھے جنہوں نے بعد میں کاغذات نامزدگی واپس لئے تھے۔
منتظر محی الدین جو پارٹی کے ترجمان بھی ہیں، نے کہا کہ عمر عبداللہ کے میدان میں اترنے سے یہ سیٹ ہائی پروفائل بن گئی ہے۔
انہوں نے جمعہ کے روز میڈیا کو بتایا: ’ووٹ کو تقسیم ہونے سے بچانے کے لئے میں نے فارم واپس نکالا اگر عمر عبداللہ بڈگام میں منتخب ہوتے ہیں تو اس نشست کے لوگوں کے مسائل حل ہوسکتے ہیں جن سے یہ لوگ گذشتہ تین دہائیوں سے دوچار ہیں‘۔
منتظر محی الدین اسی روز چاڈورہ نشست میں اپنی پارٹی کی طرف سے چلائی جا رہی گھر گھر انتخابی مہم میں حصہ لے رہے تھے۔
دریں اثنا اپنی پارٹی نے منتظر محی الدین کو اپنے بیان پر 48 گھنٹوں کے اندر جواب دینے کو کہا ہے۔
پارٹی نے اپنے بیان میں کہا: ’منتظر محی الدین پارٹی قیادت کے سامنے 48 گھنٹوں کے اندر اپنے بیان کی وضاحت کرے بصورت دیگر ان کے خلاف تادیبی کارروائی انجام دی جائے گی‘۔
پارٹی صدر الطاف بخاری نے جمعہ کے روز میڈیا کو بتایا: ’ہم بڈگام نشست پر پی ڈی پی کو نہیں بلکہ آغا سید منتظر کو سپورٹ کر رہے ہیں جو ایک مذہبی پیشوا کے فرزند ہیں‘۔
واضح رہے کہ آغا منتظر بڈگام حلقے پر پی ڈی پی کے امید وار ہیں۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا