غریبی اور بے روزگاری کو دور کرنے کے لیے سیاحت کو فروغ دینا ہوگا

0
46

 

بدھل شپھیاں سڑک کا منصوبہ تیار کر کے لائیں، ہم اسے بھی عملی جامہ پہنائیں گے: نتن گڈکری

جن جماعتوں نے یہاں 70 سالوں سے حکومت کی، انہوں نے اس خطہ کو پورے طریقے سے نظر انداز کیا: چوہدری ذوالفقار

https://jkbjp.in/

شیراز چوہدری
راجوری؍؍ مرکزی وزیر مملکت برائے سڑک اورٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے اسمبلی حلقہ بدھل میں عوامی جلسے سے خطاب کیا۔ اس دوران گڈکری نے کہا ہم اگر دنیا کے کسی بھی ملک میں جاتے ہیں تو ہمارے منہ سے ایک بات ضرور نکلتی ہے کہ اس سے اچھا تو ہمارا کشمیر ہے ۔انہوں نے کہا سیاسی لوگ انتخاب کے وقت ذات پات کی بات کرتے ہیں مگر میں نے اپنے سیاسی سفر میں آج تک ذات پات کی بات نہیں کی اور میں ہمیشہ اپنے انتخاب میں ایک نعرہ بلند کرتا ہوں جو کرے گا ذات کی بات اس کو ماروں گا کس کے لات۔ انہوں نے کہا اچھی سرکار اور اچھا لیڈر عوام کی تقدیر بدل سکتی ہے جہاں پر بنیادی سہولیات دستیاب ہوتی ہیں وہاں پر ہی تعمیر و ترقی ہوتی ہے۔
اس موقع پر انہوں نے جموں وکشمیر میں ہوئے ترقیاتی کاموں پر روشنی ڈالی کہا کہ اپنے محکمہ میں 50 لاکھ کروڑ کی لاگت کے کام کر چکا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ مغل شاہراہ کے ٹنل کا منصوبہ تیار ہو چکا ہے اور بہت جلد ہم مغل شاہراہ کے اوپر ٹنل کی تعمیر شروع کرنے جا رہے ہیں۔
اس موقع پر پارٹی کے امیدوار چوہدری ذوالفقار علی نے عوام سے اظہار خیال کیا۔ چوہدری ذوالفقار علی نے کہا میں نے آپ کے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ اور روڈ اور ٹرانسپورٹ کے وزیر کو یہاں پر لائیں گے ۔میرا ایک وعدہ پورا ہو گیا۔ انہوں نے کہا ہمارے یہاں کے حالات ملک کے باقی ریاستوں سے کچھ الگ ہیں ۔چوہدری نے کہا کچھ لوگ کہتے ہیں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ہندوں کی جماعت ہے مگر اس اسمبلی حلقہ میں 90 فیصد مسلم آبادی ہونے کے باوجود بھی آج یہاں پر بڑی تعداد میں مسلم لوگ جلسے میں موجود ہیں۔۔وہیں حزب اختلاف جماعتوں کے پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا جن لوگوں نے 1947 میں ملک کو دو حصوں میں تقسیم کروایا تھا وہ لوگ آج ہمارے اوپر الزام لگاتے ہیں پچھلے 70 سالوں سے جن حکومتوں نے جہاں پر راج کیا ہے انہوں نے اس خطہ کو نظر انداز کیا۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا