صوبت علی کا باہو حلقے کے مختلف علاقہ جات کا دورہ،ووٹ کی اپیل کی

0
53

 

ڈی پی اے پی رہنما نے نوجوانوں کی فلاح و بہبوداورمنشیات کی لت کے خاتمے کی یقین دہانی کرائی

لازوال ڈیسک

https://x.com/ghulamnazad
جموں؍؍ ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے سینئر رہنما اور جے ایم سی کے سابق کونسلر، صوبت علی نے باہو گاندھی نگر اسمبلی حلقہ کے لوگوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ اس حلقے سے نشے کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے حکومتی پالیسیاں نہ ہونے سے نوجوانوں میں مایوسی بڑھی ہے اور وہ نشے کا شکار ہو رہے ہیں۔صوبت علی، جو باہو گاندھی نگر اسمبلی حلقہ سے ڈی پی اے پی کے امیدوار بھی ہیں، جمعرات کو جموں کے بھٹنڈی علاقے میں ایک اجتماع سے تبادلہ خیال کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اگر وہ اسمبلی انتخابات میں جیت جاتے ہیں تو وہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے لیے کھیلوں کی مناسب سہولیات کو یقینی بنانے میں کوئی وقت ضائع نہیں کریں گے تاکہ وہ صحیح طریقے سے تعمیری کاموں میں مصروف رہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ہماری قوم کا اہم اثاثہ ہیں اور ہمیں ان کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا چاہیے لیکن بدقسمتی سے ماضی کی تمام حکومتوں نے نوجوانوں کا صرف استحصال کیا اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔ صوبت علی نے مزید کہاکہ سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزادکی قیادت میں ڈی پی اے پی جلد ہی حکومت سازی میں ایک اہم قوت بن کر ابھرے گا اور نوجوان قوم کی تعمیر میں اچھا کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے باہو گاندھی نگر اسمبلی حلقہ کے کئی علاقوں بشمول سینک کالونی، چھنی، باہو فورٹ محلہ، نروال علاقہ، سنجوان اور دیگر علاقوں کا گھر گھر دورہ کیا اور عوام کے مختلف مسائل سنے اور ان مسائل کو حل کرنے کا یقین دلایا۔ڈی پی اے پی لیڈر نے باہو حلقہ کے لوگوں سے کہا کہ وہ ان کے حق میں ووٹ دیں تاکہ وہ لوگوں کے لیے زیادہ لگن کے ساتھ صحیح طریقے سے کام کر سکیں۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا