خواجہ آصف کاانکشاف؛بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے:ڈاکٹر جتیندرسنگھ

0
26

 

کانگریس،نیشنل کانفرنس اورپی ڈی پی کے منصوبے اسلام آباد میں بنتے اورجموں وکشمیرمیں عملائے جاتے ہیں

انتھک محنت سے جموں وکشمیرکوامن وترقی کی راہ پرگامزن کیاہے،اب پھر سے سیاہ تاریخ دہرانے کی کسی کواجازت نہیں دیں گے

لازوال ڈیسک

https://jkbjp.in/
جموں؍؍پاکستان کے وزیردفاع خواجہ آصف کے دفعہ370اور35اے پربیان پرسخت ردِعمل ظاہرکرتے ہوئے مرکزی وزیرڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہا کہ بلآخر بلی تھیلے سے باہرآگئی ہے اور بھارتیہ جنتاپارٹی کے اس مؤقف کی تصدیق ہوئی ہے کہ کانگریس۔نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی جیسی جماعتیں جموں وکشمیرمیں پاکستان کے اشاروں پرچلتی ہیں اوریہاں اسلام آباد کے منصوبوں کوعملارہی ہیں۔اْنہوں نے کہاکہ جموں وکشمیرمیں بھاری ووٹنگ کے بعد بائیکاٹ کی سیاست پراپناوجود برقرار رکھنے والی جماعتیں اورسرحد پار ان کے آقا بوکھلاہٹ کاشکارہوگئے ہیں۔ڈاکٹر سنگھ نے کانگریس۔نیشنل کانفرنس سے کہاہے کہ وہ ملک کے سامنے وضاحت دیں کہ وہ کیونکرجموں وکشمیرمیں پاکستانی ایجنڈے پرعمل پیراہیں اوریہاں دہشت گردی کوپھر سے پنپنے کیلئے زمین کیوں مہیاکرارہی ہیں۔اْنہوں نے واضح کیاکہ وزیراعظم مودی کی انتھک محنت سے یہاں قائم امن وامان کوزک پہنچانے اور پھر سے سیاح تاریخ دہرانے کی کسی کو اجازت نہ دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی وزیرڈاکٹرجتیندرسنگھ نے آج یہاں الیکشن میڈیا سینٹر میں سابق نائب وزیراعلیٰ کویندر گپتا اور ترجمان والیکشن میڈیا سینٹر انچارج ارون گپتا کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی وزیردفاع خواجہ آصف کے بیان پرسخت ردِعمل ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے اوریہ ثابت ہوچکاہے کہ کانگریس، نیشنل کانفرنس او رپی ڈی پی جو بھی کام کرتے ہیں وہ پاکستان کا ایجنڈا آگے بڑھاتے ہیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ بھاجپا اس کا ذکر کرتی آئی ہے جو آج خواجہ آصف نے واضح کر دیاکہ اسلام آباد کا ایجنڈا جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس،کانگریس اور پی ڈی پی چلا رہی ہیں۔اْنہوں نے کہاکہ انکے سارے منصوبے اسلام آباد میں بنتے ہیں۔ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ پاکستان کے وزیر دفاع پاکستان کہتے ہیں وہ دفعہ370اور35اے پرکانگریس، نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے ساتھ کھڑے ہیں جو علیحدگی پسندی اور دفعہ 370 واپس لاناچاہتے ہیں۔
ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہاکہ انہیں ملک کے سامنے وضاحت کرنی چاہیے کیونکہ یہ سچ ثابت ہوا جو بھاجپا ہمیشہ کہتی آئی ہے۔اْنہوں نے مزیدکہاکہ نیشنل کانفرنس لیڈر شپ جب جب پاکستان جاتی رہی وہاں امان اللہ خان سے ملتی اور جموں وکشمیرمیں علیحدگی پسندی کے ایجنڈے کو آگے بڑھاتی۔اْنہوں نے کہاکہ شیخ محمد عبداللہ،ڈاکٹر فاروق عبداللہ دونوں پاکستان جاتے تھے اور جب جب ڈاکٹر فاروق عبداللہ پاکستان گئے یہاں حالات قابو سے باہر ہوئے اورپھرکشمیر میں بدامنی کانہ تھمنے والاسلسلہ شروع ہوا۔اْنہوں نے کہاکہ کشمیرکی پولنگ کیخلاف اسلام آباد میں ہڑتال ہواکرتی تھی اور ووٹنگ شرح 8 فیصد تک سکڑ گئی اور برسوں تک یہ چلتارہا۔
اْنہوں نے کہاکہ تین دہائیوں بعد کشمیر میں وزیراعظم نریندرمودی کی انتھک محنت کی بدولت صورتحال بدلی اوربڑی ووٹنگ ہونے لگی اوراب یہ بھاجپا اور مودی کی ذمہ داری ہے یہاں امن وامان بحال رہے اورنوجوانوں کو راہ راست پر رہیں۔اْنہوں نے کہاکہ جموں وکشمیرمیں تعمیر و ترقی کیلئے بڑے انقلابی اقدمات اٹھائے گئے ہیں اور مودی کی تیسری مدت شروع ہوتے ہی ملک ترقی کی راہ پر تیزی سے گامزن ہے اور دنیا میں اہم مقام بنایا لیکن پھر سے اسلام آباد کی مداخلت اور جموں وکشمیرکی خودساختہ مین اسٹریم جماعتیں کانگریس کے ساتھ مل کر یہاں علیحدگی پسندی کو ہوادینے لگی ہیں۔
اْنہوں نے کہا’’نیشنل کانفرنس وکشمیر کی خود ساختہ مین اسٹریم جماعتیں یہاں پھر سے تباہی لانا چاہتی ہیں،ہم ذمہ دار لوگ یہاں موجود ہیں اور ان کے منصوبوں کی خاک میں ملائیں گے‘‘۔اْنہوں نے کہا’’یہ سازشیں 80 اور 90 کی دہائی سے چل رہی ہیں جب نیشنل کانفرنس لیڈر ڈاکٹر فاروق عبداللہ پاکستان جاتے وہاں امان اللہ خان سے ملتے اوریہ ملی ٹینسی اورخود ساختہ مین اسٹریم جماعتوں میں ساز باز ہے اوران کا ایجنڈا سرحد پار سے بنتا ہے‘‘۔ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہا’’دہشت گرد کے برابر دہشت گردی کوپنپنے میں مددکرنے والے لوگ بھی ذمہ دار ہیں‘‘۔اْنہوں نے کہاکہ بڑی محنت سے وزیراعظم مودی نے یہاں امن کے امان قائم کیا ہے اور اب پھر سے سیاہ تاریخ کو دہرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اْنہوں نے دہرایاکہ بھاری شرح میں ووٹنگ کے بعد نہ صرف پاکستان جبکہ نیشنل کانفرنس،کانگریس،پی ڈی پی کے لوگ بوکھلاہٹ کا شکار ہوئے ہیں۔اْنہوں نے واضح کیاکہ جموں وکشمیرکی اب فضا بدلی ہے اورانکے منصوبے تہس نہس ہو گئے ہیں۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا