جموں وکشمیرمیں جناح کاآئین نہیں باباصاحب امبیڈکرکاآئین لاگوہے:جی کشن ریڈی

0
39

 

’’پاکستان ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت سے بازآجائے‘‘

کانگریس اورنیشنل کانفرنس پاکستان کے اِشاروں پرناچ کرملک مخالف سرگرمیوں میں مشغول ہیں

لازوال ڈیسک
جموں؍؍مرکزی وزیروجموں وکشمیرمیں بھارتیہ جنتاپارٹی کے چناوی مہم کے انچارج جی کشن ریڈی نے پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ جموں وکشمیرمیں جناح کاآئین ہرگز واپس نہیں آئے گا بلکہ یہاں وزیراعظم نریندرمودی نے باباصاحب امبیڈکرکا آئین لاگو کیاہے جویہاں ہمیشہ لاگو رہے گا۔اْنہوں نے کہاکہ کانگریس۔نیشنل کانفرنس پاکستان کے اِشاروں پرناچ کراپنے سیاسی مفادات کیلئے ملک مخالف سرگرمیاں چلارہی ہیں اورترقی کی راہ پرگامزن جموں وکشمیرمیں پھر سے خون خرابہ کرناچاہتی ہیں۔

https://jkbjp.in/
آج یہاں صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے پاکستان کے وزیردفاع خواجہ آصف کے اس بیان کی شدیدمذمت کی جس میں اْنہوں نے کہا کہ دفعہ370اور35اے پروہ کانگریس اورنیشنل کانفرنس کے ساتھ ایک ہی صفحے پرہیں۔جی کشن ریڈی نے اِسے ہندوستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے پاکستان کو باز رہنے کی تلقین کی۔ اْنہوں نے کہاکہ وہ خواجہ کے اس بیان کی مذمت کرتے ہیں۔ریڈی نے کہا’’پاکستان کوکوئی حق نہیں کہ وہ بھارت کے اندرونی معاملات میں دخل دے‘‘۔اْنہوں نے مزیدکہا’’ہم پہلے بھی بتا چکے ہیں جو کانگریس۔نیشنل کانفرنس الائنس کے منشور میں پاکستان کے ساتھ بات چیت، سرحد پار تجارت، دہشت گردوں کی رہائی کی باتیں ہوئیں وہ یہ آج ثابت کرتاہے یہ تینوں چاروں ایک ہی صفحے پر ہیں‘‘۔
اْنہوں نے کہاکہ یہ پاکستان کے وزیر دفاع نے خود قبول کیاہے کہ کانگریس ہونیشنل کانفرنس ہویہ بھارت کی بھلائی کیلئے کام نہیں کرتے بلکہ پاکستان کے اِشاروں پرناچتے ہیں۔ اْنہوں نے کہاکہ یہ لوگ پاکستان کی آئی ایس آئی کیلئے کام کرتے ہیں۔جی کشن ریڈی نے کہاکہ سرحد پرہماری فوج دہشت گردوں کے ساتھ لڑ رہی ہے، ہمارے جوان شہید ہورہے ہیں دوسری طرف کانگریس پارٹی اورنیشنل کانفرنس پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی وکالت کرتی ہیں۔اْنہوں نے کہاکہ انکا پاکستان کے ساتھ ایک ہی صفحے پر رہنا دیش دشمنی ہے۔اْنہوں نے سوالیہ لہجے میں کہاکہ راہل گاندھی پاکستان کے پیج پرکیوں ہے؟۔
جی کشن ریڈی نے کہاکہ جموں وکشمیرمیں پرامن چناؤ ہورہاہے،370ہٹنے کے بعد ترقی ہورہی ہے اوردہشت گردی 70فیصد کم ہوئی یہاں بنیادی ڈھانچے کی تعمیرہورہی ہے۔اْنہوں نے مزیدکہا کہ یہاں پتھر بازی ختم ہے، دہشت گردی کم ہوئی اورسیاحت بڑھ گئی ہے اوردوسری طرف پھر نیشنل کانفرنس۔کانگریس اور پاکستان ایک ہی پیج پر رہ کر پھر سے خون بہانے، پتھر بازی پر ہندوستان کے آئین کو واپس کرنے پرآمادہ ہیں۔اْنہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہاکہ یہ لوگ جناح آئین کوپھر سے لاگو کرناچاہتے ہیں لیکن انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ یہاں وزیراعظم نریندرمودی نے باباصاحب امبیڈکر کے آئین کو لاگو کیاہے جوہمیشہ لاگورہے گا۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا